• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

یونس پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پُرامید

شائع May 28, 2017

کراچی: پاکستان کے سابق کپتان یونس خان نے چیمپیئنز ٹرافی میں ہندوستان کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

کراچی میں ہل پارک رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا اور ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کےمہمان خصوصی سابق کپتان یونس خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں ہندوستان کو ہرانے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے اور ہم ماضی میں بھی انہیں چیمپیئنز ٹرافی میں شکست دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں وکٹیں بیٹنگ کیلئے انتہائی سازگار ہیں اور چیمپیئنز ٹرافی میں حتیٰ کہ 400 رنز کے ہدف کا بھی باآسانی تعاقب کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر سابق کپتان نے کہا کہ بیٹنگ اور باؤلنگ کے ساتھ ساتھ پاکستانی ٹیم کو فیلڈنگ پر بھی بھرپور توجہ دینی چاہیے۔ جدید کرکٹ میں ون ڈے اور ٹی20 میچ جیتنے کیلئے فیلڈنگ بہت اہم ہے اور پاکستانی ٹیم اس پر بھرپور توجہ دینا ہو گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ سرفراز کی زیر قیادت پاکستانی ٹیم مستقبل میں کامیابی سے ہمکنار ہو گی اور نئے کپتان ٹیم کو آگے لے کر جائیں گے۔ یونس کا کہنا تھا کہ یہ سرفراز کے پاس ٹیم کی قیادت اور اسے آگے لے جانے کا بہترین موقع ہے اور پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کا بہت حد تک انحصار اس بات پر ہو گا کہ وہ کس طرح ٹیم کی قیادت کرتے ہیں۔

انہوں نے ٹیم کا مورال بلند رکھنے کیلئے تمام کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وارم اپ میچز کے بعد پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا روایتی حریف ہندوستان کے خلاف کھیلے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024