• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

دنیا بھر کے کھلاڑیوں نے دی رمضان کی مبارک باد

شائع May 28, 2017

دنیا بھر کے کھیلوں کے کھلاڑی بھی رمضان کریم کی آمد کی مبارک باد ٹو ئٹر پر دے کر مذہبی ہم آہنگی کو نا صرف فروغ دے رہے ہیں بلکہ اپنے الفاظ سے بھائی چارے کی فضا بھی قائم کر رہے ہیں۔

ان کھاڑیوں میں پاکستانی کھلاڑی سعید اجمل نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے دنیا بھر میں موجود مسلمان کو رمضان الکریم کی مبارک باد دی۔

بوم بوم آفریدی نے ماہ رمضان کی آمد کو منفرد انداز میں پیش کیا اور غروب آفتاب کے وقت رمضان المبارک کے چاند کی جانب دیکھتے ہوئے اپنی تصویر شائع کی۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ایک پیغام میں رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے دعا دی کہ اللہ تمام لوگوں حفاظت فرمائے اور سیدھے راستے پر گامزن کرے۔

پاکستان کے سابق آف اسپنر اور ’دوسرا‘ کے موجد ثقلین مشتاق نے اپنے پیغام میں لوگوں کو محبتیں بانٹنے کا پیغام دیا اور ماہ رمضان کی مبارک باد دی۔

آل راؤنڈر فواد عالم نے بھی ماہ مقدس کی مبارک باد دی اور اپنے پیغام میں دعا کی کہ یہ مہینہ نعمتوں، محبتوں اور ہمدردیوں سے بھرا ہو۔

پاکستان وومین ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی کپتان بسما ماروف نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ماہ مبارک کی مبارک باد دی۔

اسپیڈ اسٹار شعیب اختر بھی اس معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں تھے، انہوں نے بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کو ٹوئٹر پر ماہ مقدس کی مبارک باد دی۔

بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان اور ان کے بھائی عرفان پٹھان نے بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ماہ رمضان کی مبارکباد کے پیغامات جاری کیے۔

جرمنی کے معروف فٹبالر میسٹ اوزل نے بھی دنیا بھر میں موجود اپنے مسلم مداحوں کو رمضان کریم کی مبارک باد پیش کی۔

ایک اور جرمن فٹبالر اشکورڈن مصطفی نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شائع کی جس میں وہ فٹبال کے میدان میں دعا کرتے دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ انہوں نے اپنے پیغام میں دنیا بھر کے مسلمان بھائی بہنوں کو رمضان المبارک کی مبارک باد دی۔

غیر مسلم کرکٹرز

مسلمان کھلاڑیوں کے علاوہ غیر مسلم کھلاڑیوں نے بھی دنیا بھر میں موجود اپنے مسلمان مداحوں کو رمضان کے بابرکت مہینے کی مبارک باد پیش کی۔

سری لنکا کے مایہ ناز کھلاڑی اور سابق کپتان کمار سنگا کارا نے بھی اپنے مسلمان شائقین کو مبارک باد پیش کی۔

بھارتی کھلاڑی سریش رائنا نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایک رمضان کے حوالے سے ایک تصویر شائع کی اور رمضان مبارک کے الفاظ لکھے ہوئے ہیں۔

ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے حصہ رہنے والے رودرا پرتاب سنگھ نے بھی اپنے مسلمان شائقین کے لیے ٹوئٹر پر رمضان کی مبارک پیش کی۔


کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025