• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

گوجرخان: پاکستانی نژاد برطانوی شہری کی خودکشی

شائع May 27, 2017

گوجر خان میں گھریلو حالات سے تنگ ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی.

پولیس کے مطابق برطانیہ کی شہریت رکھنے والے 54 سالہ ذوالفقار قریشی کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی.

متوفی کی اہلیہ صنم صفدر نے پولیس کو مطلع کیا کہ وہ جھگڑے کے بعد چار دن قبل گھر چھوڑ کر گئی تھیں اور تب سے ان کے شوہر ان کی کوئی فون کال ریسیو نہیں کررہے ہیں.

جس کے بعد پولیس صنم صفدر اور ان کے والد اور بھائیوں کے ہمراہ متوفی ذوالفقار قریشی کے گھر پہنچی.

دروازہ توڑ کر بیڈروم میں داخل ہونے پر پولیس نے متوفی کی لاش پنکھے سے لٹکتی پائی، اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) ندیم ظفر کے مطابق لاش چار دن پرانی معلوم ہوتی ہے۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ خودکشی کرنے والے شخص نے دروازے پر ہاتھ سے لکھا ایک نوٹ چسپاں کیا تھا، جس میں تحریر تھا کہ وہ اپنی بیوی اور اس کے اہلخانہ کی لعن طعن سے تنگ آکر خودکشی کررہے ہیں.

واضح رہے کہ `ذوالفقار قریشی برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں مقیم تھے اور چند سال قبل ہی صنم صفدر سے شادی کی تھی، تاہم جوڑے کے تعلقات کشیدگی کا شکار تھے۔


یہ خبر 27 مئی 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی.

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024