• KHI: Maghrib 6:54pm Isha 8:13pm
  • LHR: Maghrib 6:31pm Isha 7:56pm
  • ISB: Maghrib 6:39pm Isha 8:06pm
  • KHI: Maghrib 6:54pm Isha 8:13pm
  • LHR: Maghrib 6:31pm Isha 7:56pm
  • ISB: Maghrib 6:39pm Isha 8:06pm

بجٹ 18-2017:ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس کے فنڈز میں مزید اضافہ

شائع May 27, 2017

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے سادگی کے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود صدر اور وزیراعظم کے دفاتر نے مالی سال 17-2016 کے دوران مختص فنڈ سے 12 سے 17 فیصد اضافی رقم خرچ کی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ 18-2017 کے اعداد و شمار کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس کے لیے مقررہ فنڈز میں بالترتیب 12.3 فیصد اور 17.5 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

2013 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ان دونوں دفاتر کے سالانہ بجٹ میں ہر بار اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

علاوہ ازیں ہر سال یہ دونوں دفاتر مقررہ فنڈز سے زائد رقم وصول کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ مالی سال 17-2016 کے لیے ایوان صدر کے مقررہ فنڈز میں 5 فیصد جبکہ وزیراعظم ہاؤس کے فنڈز میں 8 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

جبکہ مالی سال 15-2014 میں ان دونوں دفاتر کے مقررہ فنڈز میں 3 سے 10 فیصد اضافہ سامنے آیا تھا۔


یہ خبر 27 مئی 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 15 اپریل 2025
کارٹون : 14 اپریل 2025