• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

افغان گلوکارہ نے اپنے لباس کو آگ لگادی

شائع May 26, 2017 اپ ڈیٹ May 27, 2017
اریانا سعید نے یہ متنازع لباس پیرس میں منعقد ایک کنسرٹ میں پہنا — فوٹو بشکریہ/ فیس بک
اریانا سعید نے یہ متنازع لباس پیرس میں منعقد ایک کنسرٹ میں پہنا — فوٹو بشکریہ/ فیس بک

افغانستان کی نامور گلوکارہ اریانا سعید نے حال ہی میں جلد کے رنگ کا چُست لباس پہن کر ایک کنسرٹ میں شرکت کی جس پر انہیں مذہبی حلقوں اور عوام کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے اپنے لباس کو نذرِ آتش کردیا۔

اریانا سعید نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ متنازع لباس کو آگ لگاتی نظر آئیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نے رواں سال 13 مئی کو پیرس میں ایک کنسرٹ میں متنازع چست لباس پہنا تھا جس پر نہ صرف مذہبی حلقوں نے اعتراضات کیے بلکہ سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

لوگوں نے ان کے لباس کو افغان ثقافت کے منافی اور غیر اسلامی قرار دیا۔

وہ اس ویڈیو میں اپنے لباس کو آگ لگاتی کافی مایوس نظر آئیں، انہوں نے اپنے 16 لاکھ مداحوں سے کہا کہ ’اگر آپ کو لگتا ہے کہ افغانستان کا واحد مسئلہ میرا یہ لباس ہے تو میں آپ لوگوں کی وجہ سے آج اسے آگ لگا رہی ہوں‘۔

اریانا سعید کا شمار افغانستان کی نامور گلوکارہ، نغمہ نگار اور ٹی وی شخصیات کے طور پر کیا جاتا ہے، وہ افغانستان کے دی وائس ٹیلنٹ شو کی جج بھی ہیں۔

اریانا کو اپنے متنازع لباس کو نذرِ آتش کرنے پر صارفین کی ملی جھلی رائے ملی، کسی نے کہا ’اسلام میں ایسا لباس پہننا منع ہے، اور یہ ان کی غلطی تھی‘، جبکہ کسی نے ان کے سپورٹ میں کہا کہ ’اپنے لباس کو نذرِ آتش کرنے کے بجائے انہیں ان لوگوں کے غلیظ مُنہ کو جلانا چاہیے جو ان پر تنقید کررہے ہیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024