• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اسلام آباد: خاتون نے 2 بچوں کو قتل کردیا

شائع May 25, 2017

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ذہنی طور پر معذور ایک خاتون نے اپنے 2 چھوٹے بچوں کو قتل کردیا۔

واقعہ برما ٹاؤن کے ایک گھر میں پیش آیا، جہاں کرک کے رہائشی زبیر خان اپنے 4 افراد پر مشتمل خاندان کے ہمراہ گذشتہ 18 ماہ سے رہائش پذیر تھے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت منظر عام پر آیا، جب ایک پڑوسی خاتون مذکورہ گھر آئیں اور انھوں نے فرش پر ہر طرف خون بکھرا ہوا دیکھا، انھوں نے دیکھا کہ 30 سالہ خاتون فرح نازی چارپائی پر موجود ہیں، جبکہ ان کے کپڑے بھی خون آلود تھے۔

مزید پڑھیں:بیٹی کی خواہش، ماں نے نومولود بیٹا قتل کردیا

پڑوسی خاتون فوراً گھر سے باہر بھاگیں اور انھوں نے چیخنا چلانا شروع کردیا، جس کے بعد فوراً ہی دیگر پڑوسی بھی اپنے گھروں سے باہر آئے اور زبیر خان کے گھر کے باہر جمع ہوگئے، جن میں سے کچھ بعدازاں گھر کے اندر داخل ہوئے، جہاں انھوں نے فرش پر 2 بچوں کی لاشیں پڑی ہوئی دیکھیں۔

جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی، جس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا، مقتول بچوں کی شناخت 7 سالہ ذیشان اور 4 سالہ آریان کے نام سے کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: میرپورخاص: سنگدل باپ نے 2 بچوں کو قتل کردیا

دوسری جانب پولیس نے خاتون کو اپنی حراست میں لے کر انھیں ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ قتل میں استعمال ہونے والی چھری بھی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لی۔

پولیس کے مطابق گھر کے مالک سے رابطہ نہ ہوسکا، جو ایک نجی کمپنی میں ملازم ہیں۔

یہ خبر 25 مئی 2017 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024