• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm

مانچسٹر دھماکا: حملہ آور کے والد اور بھائی گرفتار

شائع May 24, 2017
مانچسٹر میں ہونے والے دھماکوں کے بعد برطانیہ ے ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے دہشت گردی کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
مانچسٹر میں ہونے والے دھماکوں کے بعد برطانیہ ے ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے دہشت گردی کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

تریپولی: لیبیا نے مانچسٹر میں ہونے والے بم دھماکوں کے مبینہ خود کش حملہ آور سلمان عابدی کے والد اور بھائی کو گرفتار کر لیا۔

مبینہ خود کش بمبار کے خاندانی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ خفیہ اداروں نے سلمان کے چھوٹے بھائی ہاشم عابدی کو گرفتار کر لیا ہے جو اپنے بڑے بھائی کی طرح برطانیہ میں پیدا ہوئے۔

مزید پڑھیں: برٹش ایرینا میں خودکش دھماکا، 22 افراد ہلاک

اس سلسلے میں خفیہ اداروں نے گرفتاری کے بعد ہاشم عابدی کی تصاویر بھی فیس بک پر ڈال دی ہیں۔

لیبیا کی پولیس کے ترجمان احمد بن سلیم نے کہا کہ سلمان کے والد رمضان عابدی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہاشم عابدی کو اپنے بھائی کے منصوبے کا علم تھا اور دونوں بھائی داعش کے رکن ہیں۔

ہاشم کے ایک بھائی نے بتایا کہ مانچسٹر میں ہونے والے دھماکے سے چار دن قبل ہی سلمان لیبیا سے مانچسٹر گیا تھا، ان کے والد چاہتے تھے سلمان لیبیا میں ہی رہے لیکن انہوں نے مانچسٹر جانے پر اصرار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مانچسٹر دھماکا: برطانوی میڈیا کے حملہ آور سے متعلق انکشافات

یاد رہے کہ پیر کو مانچسٹر کے برٹش ایرینا میں جاری امریکی گلوکارہ آریانہ گرانڈے کے کنسرٹ کے اختتام کے کچھ دیر بعد ہی ایک خوفناک خود کش دھماکا ہوا تھا جس میں 22 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس نے 22 ساہ سلمان عابدی کو خود کش حملہ آور قرار دیا تھا جو لیبیا سے تعلق رکھنے والے ایک گھرانے میں پیدا ہوا تھا اور ان کے والدین سابق آمر معمر قذافی کے دور میں اپنا آبائی وطن چھوڑ کر برطانیہ آ گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024