• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مومنہ مستحسن بھی رمضان ٹرانسمیشن کا حصہ

شائع May 24, 2017
مومنہ مستحسن — ۔
مومنہ مستحسن — ۔

ماہ رمضان کے آغاز سے قبل پاکستان کے ہر ٹی وی چینل کے درمیان سب سے بڑے اسٹار کا انتخاب کرنے اور ریٹنگ بڑھانے کی جنگ شروع ہوجاتی ہے۔

اس لیے اس بات پر ہمیں کچھ زیادہ حیرانی نہیں ہوئی جب یہ معلوم ہوا کہ پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے 'اے پلس' اور 'اے ٹی وی' چینل کے لیے رمضان کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک (او ایس ٹی) گایا۔

گلوکارہ نے ’قصیدہ بردہ شریف‘ کو اپنے انداز میں پیش کیا، جو اتحاد رمضان ٹرانسمیشن کے لیے گزشتہ رات ریلیز کیا گیا۔

اس ویڈیو میں مومنہ مستحسن سفید رنگ کے جوڑے میں ہمیشہ کی طرح کافی خوبصورت نظر آئیں۔

مومنہ کی ویڈیو کو فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب پر 24 گھنٹوں کے دوران اب تک 10 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

اور اسے سوشل میڈیا پر بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

تاہم اب تک یہ بات واضح نہیں ہوپائی کہ اس ٹرانسمیشن کے او ایس ٹی کے ساتھ ساتھ مومنہ اس کی میزبانی بھی کرتی نظر آئیں گی یا نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024