• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

’میک بک ایئر‘ کی ٹکر کا مائیکرو سافٹ ’سرفیس پرو‘ متعارف

شائع May 24, 2017
—فوٹو مائیکرو سافٹ
—فوٹو مائیکرو سافٹ

سافٹ ویئر و ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے طویل وقت تک بیٹری چلانے والے نئے سرفیس پرو کو وقت سے پہلے فروخت کے لیے پیش کردیا۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے نئے سرفیس پرو کو آئندہ ماہ 15 جون کو باقاعدہ طور پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، تاہم کمپنی نے اسے صارفین کے لیے ابھی سے پری آرڈر کے لیے پیش کردیا۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ نئے سرفیس پرو کی بیٹری پہلے سے پیش کردہ تمام سرفیس پرو سے زیادہ عرصے تک چلتی ہے، نئے سرفیس پرو کی بیٹری ساڑھے 13 گھنٹے تک چلنے کے قابل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مائیکرو سافٹ کی ایک اور دلچسپ ٹیکنالوجی

بتایا جارہا ہے کہ مائیکرو سافٹ نے ایپل کے آنے والے ’میک بک ایئر‘ کی فروخت کو دھچکا دینے کے لیے ’سرفیس پرو‘ کو وقت سے پہلے پری آرڈر کے لیے پیش کیا۔

—فوٹو مائیکرو سافٹ
—فوٹو مائیکرو سافٹ

مائیکرو سافٹ کے نئے سرفیس پرو کی قیمت 799 ڈالر سے شروع ہورہی ہے، جب کہ اس کے مختلف ماڈلز کی قیمتیں بھی مختلف ہیں۔

کمپنی نے نئے سرفیس پرو کو پہلے کے سرفیس پرو کے مقابلے میں زیادہ اپ گریڈ کرنے سمیت اس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیں: مائیکرو سافٹ کا نیا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم متعارف

سیونتھ جنریشن انٹیل پروسیسر کے حامل نئے سرفیس پرو میں ایل ٹی ای سیلولر وائرلیس کنیکٹویٹی کی سہولت بھی ہے، جو اس سے پہلے کسی بھی سرفیس پرو میں نہیں تھی۔

نئے سرفیس پرو کی اسکرین 12.3 انچ، وزن 1.69 پونڈز، جب کہ اس کی موٹائی محض 8.5 ملی میٹر ہے۔

نئے سرفیس پرو کا رنگ اور ڈیزائن بھی ماضی کے مائیکرو سافٹ سرفیس پرو سے زیادہ اچھوتا اور دیدہ زیب ہے، جب کہ اس کے کی پیڈ کو بھی مزید بہتر اور سافٹ بنایا گیا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Usman May 24, 2017 06:17pm
Do you know anything about macbook. It is a Apple product running MacOS. The product you are talking about is not macbook.

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024