• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارتی خاتون نے بیٹی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

شائع May 22, 2017

اسلام آباد: بھارتی خاتون عظمیٰ نے بیٹی کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی بیٹی کو تھیلیسیمیا کا مرض لاحق ہے اور انھیں بیٹی کی تیمارداری کے لیے بھارت جانے کی اجازت دی جائے۔

عظمیٰ کی جانب سے بھارتی ہائی کمیشن اور ان کے وکیل نے40 صفحات پرمشتمل میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

عدالت میں پیش کی گئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بھارتی خاتون عظمیٰ کی بیٹی فلک کو تھیلیسیمیا کا مرض لاحق ہے۔

عظمیٰ نے مؤقف اختیار کیا کہ فلک سخت بیمار ہے اور عدالت بیٹی کی تیمارداری کے لیے اسے بھارت جانے کی اجازت دے۔

جس کے بعد عدالت نے عظمی کے امیگریشن فارم کی کاپی طلب کرتے ہوئے 24 مئی کو ڈاکٹر عظمیٰ کو سیکیورٹی میں عدالت میں پیس ہونے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں: ’قانونی تقاضے پورے ہونے تک عظمیٰ بھارت نہیں جاسکتی‘

اس کے علاوہ وزارت خارجہ نے عدالت کو بتایا کہ 8 مئی کو بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے درخواست موصول ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عظمیٰ کو پولیس رپورٹنگ سے استثنی کے معاملے پر این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ڈپلیکیٹ امیگریشن فارم کے اجرا کے لیے معاملہ وزارت داخلہ کو بھجوایا گیا ہے۔

جس پر عظمیٰ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت سے جھوٹ بولا جا رہا ہے، ڈپلی کیٹ امیگریشن فارم وزارت داخلہ نہیں وزارت خارجہ نے جاری کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس نکاح کو نہیں مانتے، نکاح نامہ اردو میں تھا اور عظمی اردو زبان نہیں جانتی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی شہری عظمیٰ کا ’گن پوائنٹ‘ پر شادی کرانے کا الزام

انھوں نے مزید کہا کہ بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ نے چار مرتبہ فارن آفس بلایا تاہم فارم نہیں دیا۔

اس موقع پر جسٹس محسن کیانی نے عظمیٰ کے شوہر طاہر علی سے استفسار کیا کہ عظمی کا اوریجنل امیگریشن فارم کیا آپ کے پاس ہے، انھوں نے عدالت کو بتایا جی ہاں وہ فارم میرے پاس ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ کل تک اوریجنل امیگریشن فارم رجسٹرار آفس میں جمع کرائیں۔

وکیل طاہر علی نے عدالت سے استدعا کی کہ طاہر علی اور عظمی میاں بیوی ہیں دونوں کی ملاقات کرائی جائے۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ عظمی اپنے شوہر سے ملنا چاہتی ہے، اس لیے دونوں کی ملاقات کرائی جائے۔

مزید پڑھیں: پاکستان آنے والی بھارتی خاتون تاحال لاپتہ

جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ عظمی اپنے شوہر سے ملنا چاہتی ہے یا نہیں اس بات کا خود عظمی سے پوچھیں گے۔

عدالت نے پولیس سیکیورٹی میں عظمی کو بھارتی ہائی کمیشن سے کمرہ عدالت تک لانے کا حکم دے دیا اور تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

کیس کی آئندہ سماعت 24 مئی تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

خیال رہے کہ 20 سالہ بھارتی خاتون عظمیٰ نے 3 مئی کو بونیر کے رہائشی طاہر علی سے شادی کی اور پھر 5 مئی کو اسلام آباد میں موجود بھارتی ہائی کمیشن گئی جہاں اس نے پناہ لے لی تھی اور وطن واپس جانے کی درخواست کی تھی۔

عظمیٰ نے دعویٰ کیا تھا کہ شادی کے بعد اسے معلوم ہوا کہ طاہر علی پہلے سے شادی شدہ ہے جبکہ اس کے چار بچے بھی ہیں اس کے علاوہ عظمیٰ نے گن پوائنٹ پر شادی، جسمانی، ذہنی، جنسی تشدد اور دستاویز چھینے جانے کے الزامات عائد کیے تھے۔

تاہم طاہر نے ان تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ عظمیٰ کو پہلے ہی معلوم تھا کہ وہ شادی شدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی شہری بھی پاکستان کے گن گانے لگے

بعد ازاں یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ عظمیٰ خود بھی طلاق یافتہ ہے اور اس کی ایک بچی بھی ہے۔

اس سلسلے میں دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے بتایا کہ عظمیٰ کا کیس اس وقت عدالت میں زیر سماعت ہے اور اسے تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ہی بھارت واپس جانے کی اجازت دی جائے گی۔

نفیس زکریا نے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ نے بھی عظمیٰ کی طاہر علی سے شادی سے متعلق تفصیلات مانگی کی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024