• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

خراب فٹنس کے باعث عمر اکمل کو واپس ملک بھیجنے کا امکان

شائع May 21, 2017 اپ ڈیٹ May 22, 2017

برمنگھم: چیمپیئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ جانے والے مڈل آرڈر بیٹس مین عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے ہیں، انہیں واپس ملک بھیجے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے عہدیداروں نے تصدیق کرتے ہوئے ڈان نیوز کو بتایا کہ عمر اکمل ایک بار پھر فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے، ٹیم کے غیر ملکی کوچز نے پی سی بی کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں واپس ملک بھیجا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: بیٹنگ پریکٹس کرانے کیلئے عباس کیمپ میں انگلینڈ طلب

ٹیم انتظامیہ نے پی سی بی چیئرمین شہریار خان کو کوچز کے فیصلے سے آگاہ کردیا، جن کا کہنا ہے کہ اس معاملے سے متعلق فیصلہ 22 مئی تک کردیا جائے گا۔

عمر اکمل کی فٹنس سے متعلق ٹیم انتظامیہ نے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کو بھی آگاہ کردیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے ایجبسٹن میں تیاریاں

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم چیئمپیئنز ٹرافی کے لیے انگلینڈ میں موجود ہے، قومی ٹیم نے 2 دن قبل برمنگھم میں فٹنس ٹیسٹ شروع کیا تھا۔

اس سے پہلے خراب فٹنس کے باعث عمر اکمل ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے بھی منتخب نہیں ہوئے تھے۔

چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز یکم جون سے ہوگا، پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے ساتھ 4 جون کو کھیلے گا۔

چیمپیئنز ٹرافی میں کل 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنہیں 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا، ٹرافی کا فائنل 18 جون کو لندن میں کھیلا جائے گا۔


کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024