• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عامر خان کی نئی فلم ہولی وڈ کی نقل؟

شائع May 21, 2017 اپ ڈیٹ May 22, 2017

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اپنی فلموں کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرتے ہیں مگر کیا ان کی نئی فلم 'ٹھگس آف ہندوستان' ایک ہولی وڈ فلم کی نقل ہے؟

ایکشن اور ایڈونچر پر مبنی عامر خان کی نئی فلم کے بارے میں لوگوں کا خیال ہے کہ اس کی کہانی مقبول ہولی وڈ فلم سیریز پائریٹس آف دی کیرئیبین سے متاثر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن اور عامر خان ایک فلم میں اکٹھے؟

یہ خیال اتنا مضبوط ہوگیا کہ ایک حالیہ پریس کانفرنس میں عامر خان کو ردعمل ظاہر کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا ' یہ فلم کسی بھی اور فلم سے متاثر نہیں، یہ ایک ایکشن ایڈونچر فلم ہے مگر اس کی کہانی کسی اور سے نہیں ملتی'۔

ان کا کہنا تھا ' یہاں وہاں سینکڑوں ایکشن ایڈونچر فلمیں ہیں، جیسے پائریٹس آف کیرئیبین، انڈیانا جونز اور دیگر، یہ سب ایکشن ایڈونچر فلمیں ہیں، تو ہماری فلم بھی اسی کیٹیگری کی ہے، مگر اس کی کہانی مختلف ہے، یہاں تک کہ میرا کردار بھی کسی اور کردار سے ملتا جلتا نہیں'۔

مزید پڑھیں : کترینہ کیف، عامر خان کی فلم کی 'آخری ٹھگ'

ٹھگز آف ہندوستان کی ہدایات وجے کرشنا اچاریہ دے رہے ہیں جو اس سے پہلے عامر خان کے ساتھ دھوم تھری میں بھی کام کرچکے ہیں۔

اس فلم کی کاسٹ میں عامر خان کے ساتھ امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ ثناءشیخ (دنگل سے شہرت حاصل کرنے والی) قابل ذکر ہیں۔

عامر خان کو لگتا ہے کہ دنگل میں ان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی فاطمہ ثناءاس فلم کے لیے بھی درست انتخاب ہیں۔

یہ بھی دیکھیں : عامر خان نے ناک چھدوالی، مگر کیوں؟

ان کے بقول ' ٹھگس آف ہندوستان کی شوٹنگ جون سے شروع ہورہی ہے، فاطمہ اس فلم کی ہیروئین ہیں اور میں بہت خوش ہوں کیونکہ وہ بہت اچھی اداکارہ ہے اور اس کردار کے لیے موزوں ترین ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024