• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بیٹنگ پریکٹس کرانے کیلئے عباس کیمپ میں انگلینڈ طلب

شائع May 19, 2017
محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 15 وکٹیں حاصل کی تھیں— فائل فوٹو: اے ایف پی
محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 15 وکٹیں حاصل کی تھیں— فائل فوٹو: اے ایف پی

چیمپیئنز ٹرافی سے قبل برمنگھم میں لگائے گئے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں ویسٹ انڈیز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے فاسٹ باؤلر محمد عباس کو بھی طلب کرلیا گیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر محمدعباس انگلینڈ میں ہی موجود ہیں اور کل سے کیمپ میں ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

محمدعباس چیمپیئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں لیکن سیم و سوئنگ پر مہارت کے سبب انہیں انگلش کنڈیشنز میں طلب کیا گیا ہے تاکہ کھلاڑیوں کی مشکل وکٹوں پر سفید گیند کے ساتھ اچھی بیٹنگ پریکٹس ہو سکے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے عمدہ باؤلنگ سے اپنا انتخاب درست چابت کر دکھایا تھا جہاں انہوں نے تین میچوں کی سیریز میں پندرہ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Imran Ahmad Qasrani May 20, 2017 03:30pm
why he is not playing ? Very Bad

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024