• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’102 ناٹ آؤٹ‘: 75 سالہ بیٹا، 102 سالہ باپ

شائع May 20, 2017
امیتابھ بچن اور رشی کپور کی وائرل تصویر—۔
امیتابھ بچن اور رشی کپور کی وائرل تصویر—۔

بولی وڈ کے نامور اداکار امیتابھ بچن اور رشی کپور کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں یہ دونوں نہایت منفرد انداز میں نظر آرہے ہیں۔

یہ انداز کسی فوٹو شوٹ کا نہیں بلکہ 26 سال بعد ایک ساتھ کی جانے والی ان کی ایک فلم کا ہے۔

اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی فلموں میں ایک دوسرے کے ساتھی بننے والے امیتابھ بچن اور رشی کپور ایک فلم میں باپ اور بیٹے کا کردار کرتے نظر آئیں گے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ دونوں کامیاب اداکار ’102 ناٹ آؤٹ‘ نامی فلم میں کام کرنے جارہے ہیں جس کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا۔

اس فلم میں امیتابھ بچن 102 سالہ والد کا جبکہ رشی کپور ان کے 75 سالہ بیٹے کا کردار ادا کریں گے۔

فلم ’102 ناٹ آؤٹ‘ کی کہانی ایک گجراتی ڈرامے پر مبنی ہے جس کی ہدایات امیش شکلا دے رہے ہیں۔

رشی کپور نے کئی سال بعد امیتابھ بچن کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ یہ دونوں معروف اداکار ’امر اکبر اینتھونی‘، ’کبھی کبھی‘، ’نصیب‘ اور ’قلی‘ جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

متوقع ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ جولائی کے آخر تک مکمل کرلی جائے گی۔

فلم کے ہدایت کار امیش شکلا نے ممبئی مرر کو بتایا کہ ’امیتابھ بچن اور رشی کپور 26 سال بعد ایک ساتھ کام کرنے جارہے ہیں، یہ دونوں پہلی مرتبہ گجراتی کردار ادا کریں گے اور اس فلم میں ان کا لُک بھی کافی منفرد ہوگا‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024