• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

والد کے ہاتھوں 5 بچوں کی ماں کا قتل

شائع May 18, 2017

کراچی کے علاقے قائد آباد میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

سکھن پولیس کے مطابق 35 سالہ نیلم نامی خاتون کو اس کے والد جہانزیب نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون 5 بچوں کی ماں تھی اور واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

سکھن تھانے کے افسر نذر محمد نے ڈان کو بتایا کہ مقتولہ کے حال ہی میں اپنے شوہر کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے تھے جس کے بعد وہ اپنے والد کے گھر میں آکر مقیم ہوگئی تھی۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ خاتون کے اپنے والد کے گھر پر آنے کی وجہ سے دونوں کے درمیان تنازع شروع ہوگیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ تاحال کسی نے بھی واقعے کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔

پولیس کے مطابق فوری طور پر قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024