• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

سرخ گوشت کا زیادہ استعمال 9 امراض کا خطرہ بڑھائے

شائع May 16, 2017
یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

سرخ گوشت کو زیادہ کھانے کی عادت 9 جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔

یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

نیشنل کینسر انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ سرخ گوشت کا زیادہ استعمال کینسر، الزائمر، امراض قلب، ذیابیطس اور دیگر بیماریوں سے موت کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

مزید پڑھیں : سرخ گوشت گردے فیل ہونے کا خطرہ بڑھائے

گائے اور بکرے کے گوشت کو زیادہ کھانا فالج، گردوں، جگر اور پھیپھڑوں کے امراض کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

تاہم محققین کا دعویٰ تھا کہ سفید گوشت کو سرخ گوشت پر ترجیح دینا اس نقصان کو ریورس کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

یعنی چکن اور مچھلی کو اکثر کھانا متعدد امراض سے موت کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران 50 سے 71 سال کی عمر کے پانچ لاکھ سے زائد افراد کی غذائی عادات کا جائزہ سولہ سال تک لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سرخ گوشت کا زیادہ استعمال فالج کا باعث؟

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ سرک گوشت زیادہ کھانے کے شوقین ہوتے ہیں ان میں مختلف امراض میں مبتلا ہوکر موت کا خطرہ 26 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اس گوشت میں پائے جانے والا ایک جز heme آئرن ممکنہ طور پر کینسر یا امراض قلب کے نتیجے میں موت کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

محققین کے مطابق سرخ گوشت کو پراسیس شکل میں استعمال کیا جائے یا عام طریقے سے، اس کا بہت زیادہ استعمال نو مختلف امراض کا باعث بن سکتا ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024