بین الاقوامی ریسلرز کی پاکستان آمد
دنیا کے 20 ملکوں سے تعلق رکھنے والے چار خواتین ریسلرز سمیت 25 انٹرنیشنل ریسلرز پاکستان میں ہونے والے تاریخ کے پہلے انٹرنیشنل پروفیشنل ریسلنگ مقابلے میں شرکت کریں گے۔
بدھ سے شروع ہونے والے ایونٹ میں شرکت کیلئے ہنگری اور امریکا سمیت کئی ممالک سے تعلق رکھنے والے 19 ریسلرز پاکستان آچکے ہیں۔
پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کی جانب سے منعقد کیے گئے اس مقابلے کا آغاز رواں ماہ 17 تاریخ سے کراچی میں ہوگا۔
یہ تمام ریسلرز کراچی کے بعد 19 مئی کو لاہور اور 21 مئی کو اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔
مرد ریسلرز کے ساتھ ساتھ اس مقابلے میں چار خواتین بھی حصہ لیں گی۔
کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس پر شروع ہونے والے سنگل مقابلوں میں ویڈ بیرٹ، رائل رمبل اور خواتین ریسلرز آمنے سامنے ہوں گی۔
لاہور میں یہ مقابلہ قدافی اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ اسلام آباد میں لیاقت جمنیزیم سپورٹس کامپلیکس میں یہ اکھاڑا سجے گا۔
ایونٹ کے ٹکٹ آن لائن خریدے جاسکتے ہیں جن کی قیمت 500 سے 15 ہزار روپے تک ہے۔