• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کرم ایجنسی: حملے میں پولیٹیکل سیکریٹری اور اس کا گارڈ ہلاک

شائع May 14, 2017

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی کرم ایجنسی میں نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے پولیٹیکل سیکریٹری اور اس کے سیکیورٹی گارڈ کو ہلاک کردیا۔

پولیٹیکل حکام نے بتایا کہ پولیٹیکل سیکریٹری سرفراز حسین اور ان کا سیکیورٹی گارڈ ایک گاڑی پر کرم ایجنسی کے علاقے والیچینا میں سفر کررہے تھے کہ ان پر مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کردی۔

حملے کے نتیجے میں سرفراز حسین اور ان کا سیکیورٹی گارڈ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

مزید پڑھیں: کرم ایجنسی:افغانستان سےایف سی چیک پوسٹ پرفائرنگ،2 اہلکار زخمی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز علاقے میں پہنچیں اور لاشوں کو کرم ایجنسی میں قائم ہیڈکوارٹر ہستال منتقل کیا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل کرم ایجنسی کے علاقے گودر سے گزرنے والی مردم شماری ٹیم کی ایک وین کو بارودی سرنگ کے دھماکے میں نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں مردم شماری ٹیم کے دو رضاکار زخمی ہوگئے تھے۔

اسی واقعے میں 5 خواتین اور 4 بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کرم ایجنسی: افغانستان سے آنے والی بارود سے بھری گاڑی تباہ

دوسری جانب کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی نے پولیٹیکل سیکریٹری پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے تاہم پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ پولیٹیکل انتظامیہ نے دہرے قتل کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024