• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

ایک ہزار کروڑ کمانے والی پہلی بولی وڈ فلم

شائع May 14, 2017
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

ویسے تو باہو بلی 2 بھارت کی پہلی فلم تھی جس نے دنیا بھر میں ایک ہزار کروڑ انڈین روپے کمانے کا اعزاز حاصل کیا تھا مگر مسٹر پرفیکٹ عامر خان بھی لگتا ہے اس دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں۔

ان کی فلم 'دنگل' نے پہلی ایسی بولی وڈ فلم (باہو بلی بنیادی طور پر تیلگو زبان کی فلم ہے) بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے جس نے دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

مزید پڑھیں : عامر خان کی دنگل کا چین میں ریکارڈ

گزشتہ سال دسمبر میں ریلیز ہونے والی فلم دنگل نے اپنے بزنس سے شروع میں بھی سب کو حیران کردیا تھا اور اس نے مارچ تک بھارت سمیت دنیا بھر سے 715 کروڑ روپے کمائے تھے۔

مارچ میں اسے تائیوان میں ریلیز کیا گیا جہاں اس نے گیارہ کروڑ روپے کا بزنس کیا مگر رواں مہینے کے آغاز میں اسے چین میں ریلیز کیا گیا۔

چین کے رہائشیوں کو یہ فلم اتنی زیادہ پسند آئی کہ اس نے نت نئے ریکارڈز قائم کردیئے۔

یہ بھی پڑھیں: دنگل سب سے زیادہ کمانے والی بولی وڈ فلم

یہ پہلی بولی وڈ فلم ہے جس نے چین میں نو دن کے اندر تین سو کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے اور اس طرح مجموعی طور پر یہ 1026 کروڑ روپے کما چکی ہے۔

ابھی بھی چین میں اس کی نمائش بہت اچھی چل رہی ہے اور لگتا ہے کہ یہ مزید کروڑوں روپے کمانے میں کامیاب رہے گی۔

دوسری جانب باہو بلی ٹو کے ہندی ورژن نے 416 کروڑ روپے کما کر اپنے ملک میں سب سے زیادہ کمانے والی ہندی فلم دنگل کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جو کہ 386 کروڑ روپے تھا۔

ایس ایس راجا میولی کی اس فلم نے دو ہفتے میں مقامی طور پر دنگل کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ دنیا بھر سے یہ فلم 1288 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024