• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

فیس بک پر ایسی پوسٹس کرنا ہوسکتا ہے نقصان دہ

شائع May 14, 2017 اپ ڈیٹ May 15, 2017
— اے پی فائل فوٹو
— اے پی فائل فوٹو

کینیڈین پولیس نے خبردار کیا ہے کہ فیس بک پر گمشدہ بچوں کی پوسٹس شیئر کرنے سے گریز کیا جانا چاہئے کیونکہ وہ کسی کی زندگی خطرے میں ڈالنے کا باعث بن سکتی ہے۔

رائل کینیڈین ماﺅنٹڈ پولیس (آر سی ایم پی) نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر گمشدہ بچوں کی تصاویر یا تفصیلات پر مبنی پوسٹس شیئر کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک ری ایکشنز پرائیویسی کے لیے تباہ کن فیچر

بیان کے مطابق 'ایسا ہوسکتا ہے کہ وہ بچے شاید اپنے تحفظ کے لیے چھپے ہوئے ہوں'۔

ان بچوں کی تصاویر کو شیئر کرکے ان کی زندگیوں کا خطرے میں ڈالا جاسکتا ہے۔

کینیڈین پولیس نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ کسی بھی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اس کی سورس کو ضرور چیک کریں۔

مزید پڑھیں : فیس بک جعلی پوسٹس کے خلاف متحرک

بیان کے مطابق اگر وہ تصویر کسی مصدقہ پولیس ذرائع یا قابل اعتبار میڈیا آﺅلٹ سے تعلق نہ رکھتی ہو تو ممکنہ طور پر وہ پوسٹ ہوسکتا ہے ٹھیک نہ ہو۔

کینیڈین پولیس کی اس پوسٹ پر لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ہمیں تو لگتا تھا کہ اس طرح کی پوسٹس کو سرچ کرکے ہم گمشدہ بچوں کی مدد کررہے ہیں تاہم حقیقت جان کر ہمیں شدید دھچکا لگا ہے۔

ایک صارف نے لکھا 'میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ان پوسٹس کو چھان بین کرکے شیئر کرنا چاہئے، اب آگے میں ایسا ہی کروں گا'۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024