• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

چڑیا گھر کا ’اکلوتا ہاتھی‘ چل بسا

شائع May 13, 2017

لاہور کے چڑیا گھر میں بچوں کا دل بہلانے والا واحد ہاتھی ’سوزی‘ بھی چل بسا جس کے بعد چڑیا گھر آنے والے بچے ہاتھی کی عدم موجودگی پر مایوس ہوگئے۔

سوزی کو 1988 میں امپورٹ کی گیا تھا جس کے بعد سے اب تک وہ لاہور کے چڑیا گھر کی رونق بنا ہوا تھا اور روزانہ سیکڑوں افراد اسے دیکھنے کے لیے چڑیا گھر کا رخ کیا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور چڑیا گھر کا واحد زرافہ چل بسا

چڑیا گھر کے حکام کا کہنا ہے کہ سوزی کی موت کی حتمی وجہ فی الحال نہیں بتائی جاسکتی اور اس سلسلے میں میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر محمد شفقت نے بتایا کہ ’اب ہم ایک ہاتھی نہیں لائیں گے بلکہ جب بھی لانا ہوا تو جوڑا ساتھ لائیں گے‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس ہاتھیوں کے عالمی دن کے موقع پر سوزی کی سالگرہ بھی منائی گئی تھی جس میں بڑی تعداد میں بچوں نے شرکت کی تھی۔


کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024