• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کترینہ کیف، عامر خان کی فلم کی ’آخری ٹھگ‘

شائع May 13, 2017

بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف بہت جلد مسٹر پرفیکٹشنسٹ عامر خان کی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی، جس کا اعلان سوشل میڈیا پر خود عامر خان نے کیا۔

عامر خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کترینہ کو اس فلم کا حصہ بناتے ہوئے اعلان کیا کہ ’آخر کار ہمیں اپنا آخری ٹھگ مل گیا جو کہ کترینہ کیف ہیں، ٹیم کا حصہ بننے کے لیے خوش آمد‘۔

خیال رہے کہ یہ دوسری فلم ہوگی جس میں عامر خان اور کترینہ کیف ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے، اس سے قبل یہ دونوں اداکار 2013 کی کامیاب فلم ’دھوم 3‘ میں کام کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: عامر خان نے ناک چھدوالی، مگر کیوں؟

فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں کترینہ کیف کے علاوہ ’دنگل‘ فلم کی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ بھی کام کرتی نظر آئیں گی۔

اداکارہ امیتابھ بچن بھی اس فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ عامر خان اور امیتابھ بچن پہلی مرتبہ ایک ساتھ کسی فلم میں کام کریں گے۔

فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ رواں سال جون میں شروع ہوگی، جسے 2018 کی دیوالی پر ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024