• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

کوہستان:دریائے سندھ میں چیئر لفٹ گرنے سے 4 افراد ہلاک

شائع May 12, 2017 اپ ڈیٹ May 13, 2017

کوہستان کے علاقے ثمر نللٰہ میں رسی ٹوٹنے کے باعث چیئر لفٹ دریائے سندھ میں جاگری جس کے نتیجے میں 4 افراد ڈوب گئے۔

ڈی پی او عبدالعزیز آفریدی نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چاروں افراد گلگت بلتستان کے علاقے تَنگیر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اپنے گھروں کو جارہے تھے، لیکن آدھے راستے میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی جس کے باعث وہ دریا میں جاگری۔

عبدالعزیز آفریدی نے کہا کہ ڈوبنے والے افراد کی تلاش جاری ہے، تاہم دریا میں ان دنوں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث لاشیں فوری طور پر نہیں نکالی جاسکیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ چاروں افراد کا تعلق وادی تنگیر سے تھا۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت شیر اعظم، راج گل، روپ خان اور آسل خان کے ناموں سے ہوئی۔

اَپر کوہستان کے ڈپٹی کمشنر آصف خان نے ڈان کو بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں ڈوبنے والے افراد کی لاشیں نکالنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024