• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سلمان اور کترینہ کیف آج کل کیا کر رہے ہیں؟

شائع May 12, 2017 اپ ڈیٹ May 13, 2017
—فوٹو ٹوئیٹر
—فوٹو ٹوئیٹر

بولی وڈ کی خوبصورت اداکارہ کترینہ کیف کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچانے میں بھی سلمان خان کا ہاتھ ہے، جب کہ ان دونوں کی فلمی جوڑی کو بھی بہت ہی پسند کیا جاتا رہا ہے۔

سلمان خان اور کترینہ کیف کے درمیان افیئرس اور رومانس کی باتیں بھی چلتی رہی ہیں، لیکن بعد ازاں ایسی افواہیں دم توڑ گئیں، لیکن ایک بار پھرانہیں ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے جانے کے بعد لوگ ان کے درمیان تعلقات قائم ہونے کی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

قصہ یہ ہے کہ آج کل سلو بھائی اور کترینہ کیف اپنی آنے والی فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اور ان دنوں وہ یورپ کے رومانوی موسم کے بعد خلیجی ممالک کی قدرے گرم موسم کا مزہ لے رہے ہیں۔

ٹائیگر زندہ ہے، سلمان اور کترینہ کی سپرہٹ فلم’ اک تھا ٹائیگر‘ کا سیکیوئل ہے، جس کی شوٹنگ رواں برس کے آغاز سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ سلمان خان کی آئیڈیل دلہن: سروے

فلم کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے سلمان خان اور کترینہ کیف کی ایک تصویر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا، ’انتہائی سنجیدہ کترینہ کیف اور انتہائی فوکسڈ سلمان خان‘ حالانکہ تصویر میں کترینہ کیف کے لبوں پر ہلکی مسکراہٹ ہے، اور وہ وکٹری کا نشان دکھا رہی ہیں۔

اس سے قبل بھی علی عباس ظفر نے آسٹریا میں ٹائیگر زندہ ہے کے سیٹ سے سلمان خان اور کترینہ کیف کی ایک تصویر شیئر کی تھی، جس میں دونوں اداکار رومانوی منظر میں نظر آ رہے تھے۔

مزید پڑھیں: سلمان اور کترینہ کا 'خفیہ افیئر' ؟

سلمان اور کترینہ کی یہ فلم رواں برس دسمبر میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

یہ فلم ایک تھا ٹائیگر کی طرح پاکستانی اور بھارتی خفیہ سیکیورٹی اداروں کے 2 افسران کی کہانی پر مبنی ہے، جو ایک دوسرے سے محبت ہوجانے کے بعد بھاگ کر لاپتہ ہوجاتے ہیں۔

سلمان خان کی سپرہٹ فلم ایک تھا ٹائیگر 2012 میں ریلیز ہوئی تھی، اور اسے پاکستان میں اسکریننگ کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024