• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

ہاکی ورلڈ لیگ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

شائع May 11, 2017

پاکستان نے انگلینڈ میں ہونے والی ورلڈ لیگ کے سیمی فائنل راؤنڈ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس کی قیادت عبدالحسیم خان کریں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد نے کہا کہ ٹیم نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا حسین امتزاج ہے اور اس میں بہترین نتائج دینے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ لیگ ورلڈ کپ 2018 کا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے اور اس ٹیم کے نائب کپتان عمر بھٹہ ہوں گے جنہیں یہ منصب پاکستان ہاکی کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے سونپا گیا ہے۔

شہباز نے کہا کہ دنیا بھر سے ٹیمیں اس ایونٹ میں شریک ہوں گی اور سات ٹیمیں ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی، مقابلہ بہت سخت ہو گا کیونکہ تمام ٹیمیں ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے کی کوشش کریں گی لیکن ہم اسی لحاظ سے سخت محنت کر رہے ہیں تاکہ مثبت نتائج حاصل کر سکیں۔

15 جون سے لندن میں شروع ہونے والےایونٹ کیلئے پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

عبدالحسیب خان (کپتان)، گول کیپر: امجد علی اور مظہر عباس، ڈیفنڈر/ہاف بیک: نواز اشفاق، علیم بلال، ابو بکر محمود، محمد رضوان جونیئر، عاطف مشتاق، تصور عباس اور عماد شکیل بٹ، فارورڈ: عمر بھٹہ، محمد عرفان جونیئر، اعجاز احمد، محمد دلبر، ارسلان قادر، علی شان، عبدالحسیم خان، اظفر یعقوب اور عمیر سرفراز۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024