• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

چین میں 5.4 شدت کا زلزلہ، 8 افراد ہلاک

شائع May 11, 2017
ایک ہزار اہلکار اور 15 سو سویلین ریسکیو کے کام سرانجام دے رہے ہیں—۔فوٹو/ اے پی
ایک ہزار اہلکار اور 15 سو سویلین ریسکیو کے کام سرانجام دے رہے ہیں—۔فوٹو/ اے پی

چین کے مغربی صوبے سنکیانگ میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے جبکہ 15 سو سے زائد مکانات بھی متاثر ہوئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے امریکی جیولوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات (11 مئی) کی صبح تقریباً 6 بجے کے قریب سنکیانگ میں 5.4 شدت کا زلزلہ آیا۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہوئے اور کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔

ٹیکس کورگن کاؤنٹی میں کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ وانگ فیویو نے بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں قزگن گاؤں سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں کی آبادی 449 افراد پر مشتمل ہے اور یہاں ملبے تلے دبے افراد کو ریسکیو کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: چین میں زلزلہ، 360 افراد ہلاک

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد 9 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ ایک ہزار اہلکار اور 15 سو سویلین ریسکیو کے کام سرانجام دے رہے ہیں۔

زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پیپلز ڈیلی نے زلزلے کے بعد ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی، جن میں تباہ حال عمارتوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

پہاڑی مقامات ہونے کے باعث چین میں اکثر وبیشتر زلزلے آتے رہتے ہیں۔

فروری 2003 میں بھی سنکیانگ میں آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 268 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

بعدازاں اگست 2014 میں بھی چین کے جنوب مغربی صوبے یونان میں 6.3 کی شدت کے زلزلے میں کم از کم 367 افراد ہلاک اور 1,881 افراد زخمی ہو گئے تھے جبکہ ہزاروں عمارتیں اور اسکول منہدم ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024