• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

مولانا طارق جمیل کو غیرملکی پرواز سے آف لوڈ کردیا گیا

شائع May 10, 2017

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو دبئی سے ٹورنٹو جانے کرنے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز میں سفر کرنے سے روک دیا گیا۔

واقعہ اس وقت سامنے آیا جب مولانا طارق جمیل معروف کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی کے ہمراہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے چیریٹی ڈنر میں شرکت کے لیے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ کینیڈا روانہ ہونے والے تھے۔

ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کو سفر سے روکنے کی وجہ ان کا 1 گھنٹہ 50 منٹ تاخیر سے پہنچنا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایئرلائن کی جانب سے مولانا طارق جمیل کو متبادل ٹکٹ جاری کیا جاچکا ہے اور وہ 36 گھنٹوں میں کینیڈا روانہ ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: کسٹم افسران کو مولانا طارق جمیل کا تبلیغی درس

دوسری جانب شاہد آفریدی کے مینیجر سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق مولانا طارق جمیل کو کینیڈین حکام کی ہدایت پر سیکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کے سبب اماراتی ایئرلائن کی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا، تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

واضح رہے طارق جمیل ایک معروف پاکستانی مبلغ اور عالمِ دین ہیں، ان کی تبلیغی کوششوں کے باعث بہت سے گلوکار، اداکار اور کھلاڑی دینِ اسلام کی طرف راغب ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024