• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 51 ہزار کی سطح بھی عبور کرگیا

شائع May 9, 2017

پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں منگل کے روز بھی مثبت رجحان دیکھا گیا اور بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 137 پوائنٹس (0.27 فیصد) کے اضافے کے بعد 51 ہزار 73 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ روز کاروباری سیشن 51 ہزار کی نفسیاتی حد سے چند پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا تھا، تاہم 100 انڈیکس نے یہ حد آج عبور کرلیا، جس میں کمرشل بینکوں کے شیئرز کا حجم ایک بار پھر سب سے زیادہ رہا۔

کاروباری سیشن کے اختتام تک ہنڈریڈ انڈیکس میں 19 کروڑ 10 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مالیت 17 ارب 4 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر

عارف حبیب کارپوریشن کے احسن محنتی نے کہا کہ ’کاروباری سیشن کے وسط میں حالیہ دنوں میں زیادہ خریدے گئے سیمنٹ اور آئل کے شعبوں پر، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی کم ہوتی قیمتوں اور موڈیز کی رپورٹ میں ملک کے بڑھتے ہوئے بیرونی قرضوں پر خدشات کے باعث دباؤ دیکھنے میں آیا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’آٹو، بینکنگ اور فارما شعبوں کی ریکارڈ سہ ماہی آمدنی نے انڈیکس کو بلند ترین سطح پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔‘

مزید پڑھیں: کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

منگل کے روز 397 کمپنیوں کے شیئرز خرید و فروخت کیے گئے جن میں سے 172 کی قدر میں اضافہ، 211 کی قدر میں کمی اور 14 کی قدر میں استحکام رہا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024