• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نومنتخب فرانسیسی صدر کون اور ان کی انوکھی محبت کیا؟

شائع May 8, 2017
ایمانوئل مائکروں اپنی اہلیہ اور سپورٹرز کے ساتھ قومی ترانہ سنتے ہوئے—فوٹو: اے ایف پی
ایمانوئل مائکروں اپنی اہلیہ اور سپورٹرز کے ساتھ قومی ترانہ سنتے ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

پیرس: فرانس کو دنیا بھر میں ویسے بھی رومانوی سرزمین کے طور پر دیکھا جاتا ہے، مگر کسی کو یہ امید نہیں تھی کہ کبھی فرانس کے صدر منتخب ہونے والے شخص خود سے 24 سال بڑی عمر کی خاتون سے شادی کریں گے۔

نو منتخب فرانسیسی صدر ایمانول مائکروں اور اس کی بیوی بریغت تروغنوث کو چھوڑ کر بھی اگر دنیا بھر کا جائزہ لیا جائے تو خود سے بڑی عمر والی بیویاں رکھنے والے شوہروں کا مزاق اڑایا جاتا ہے، تاہم فرانیسسی جوڑے کے ساتھ ایسا نہیں ہے۔

یہ ایک حیران کن بات ہے کہ 14 مئی کے بعد فرانس کی خاتون اول کا درجہ رکھنے والی 64 سالہ بریغت تروغنوث کا شوہر نہ صرف ان سے 24 برس چھوٹا، بلکہ ان کے ایک بیٹے سے بھی کم سے کم 2 سال چھوٹا ہے۔

ایمانوئل مائکروں 7 مئی کو ہونے والے انتخابات میں صدر منتخب ہوئے، تاہم ان کی صدارتی مہم کے دوران ہی، ان کی انوکھی محبت کی داستان عالمی رسالوں، میگزین، ویب سائیٹس اور نشریاتی اداروں کی زینت بن چکی تھی۔

ایمانوئل مائکروں کے اپنے بچے نہیں تاہم وہ بیوی کے بچوں کے سوتیلے والد ہیں—فوٹو: رائیٹرز
ایمانوئل مائکروں کے اپنے بچے نہیں تاہم وہ بیوی کے بچوں کے سوتیلے والد ہیں—فوٹو: رائیٹرز

ایمانوئل مائکروں اور بریغت تروغنوث کی ملاقات 25 برس قبل اس وقت ہوئی، جب بریغت تروغنوث اپنی بیٹی کے بتائے جانے کے بعد ایمانوئل سے ملنے ایک اسکول پہنچیں۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس میں صدارتی انتخابات

بریغت تروغنوث کوان کی بیٹی لارینس نے بتایا کہ ان کے کیتھولک اسکول میں ایمانوئل میکروں نامی لڑکا سب سے ذہین ہے، جس کے بعد وہ ان سے ملنے اسکول پہنچیں۔

لارینس اور ایمانوئل میکروں نہ صرف ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے، بلکہ وہ ہم عمر بھی تھے، لوگوں کا خیال تھا کہ ان دونوں میں دوستی ہے، تاہم آگے چل کے وہ کم عمر لڑکا اپنی ہم عمر لڑکی کی ماں سے شادی کر بیٹھا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

برطانوی نشریاتی ادارے نے ایک ویڈیو جاری کی، جس میں ایمانول مائکروں اور بریغت تروغنوث کو ایک دوسرے کا بوسہ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، یہ ویڈیو اس وقت کی ہے، جب ایمانوئل نے ایک ڈرامے میں کامیاب کردار ادا کیا۔

بریغت تروغنوث اس وقت 40 برس کی تھیں، اور 15 سے 17 برس کی عمر کے 3 بچوں کی ماں، اور ایک بینکار کی بیوی تھیں، ان کی شادی چھوٹی عمر میں اس وقت ہوچکی تھی، جب وہ محض 20 سال کی تھیں۔

فرانسیسی نشریاتی پیرس میچ کے مطابق بیٹی کے کہنے پر ایمانوئل مائکروں سے ملنی والی بریغت تروغنوث نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں پتہ نہیں کہ ان دونوں کے درمیان محبت کب اور کیوں ہوئی، تاہم وہ جان چکی تھیں کہ ایمانوئل عام لڑکا نہیں۔

بریغت تروغنوث نے ایک سے زائد انٹرویوز میں اعتراف کیا کہ ایمانوئل مائکروں کم عمر ہونے کے باوجود بڑی عمر کے لگنے سمیت انتہائی سنجیدہ اور ذہین نظر آتے تھے اور وہ اب مزید بہترین اور سنجیدہ انسان بن گئے ہیں۔

صدارتی مہم میں میاں بیوی ہمیشہ ایک ساتھ دیکھے گئے—فوٹو رائیٹرز
صدارتی مہم میں میاں بیوی ہمیشہ ایک ساتھ دیکھے گئے—فوٹو رائیٹرز

امریکی نشریاتی ادارے سی این نے اپنی رپورٹ میں ایمانوئل میکروں اور بریغت تروغنوث کی شادی سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا کی شادی کا موازنہ کرتے ہوئے تنقیدی انداز میں لکھا کہ اگر ایسا جوڑا امریکا میں ہوتا تو کیا لوگ اسے اس طرح آسانی سے تسلیم کرتے؟

مزید پڑھیں: فرانس: صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 2 امیدوار کامیاب

ایمانوئل مائکروں کی زندگی پر شائع ہونے والی کتاب میں بھی دونوں کے درمیان محبت کے حوالے سے واضح نہیں بتایا گیا کہ ان میں محبت کب ہوئی؟، تاہم امکان ہے کہ یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا، جب ایمانوئل مائکروں نے بریغت تروغنوث کو مل کر ایک ڈرامہ لکھنے کے لیے راضی کیا اور دونوں ہر روز ملنے لگے۔

جب ایمانوئل مائکروں کے عشق کا پتہ ان کے والدین کو لگا تو وہ ناراض تو ہوئے تاہم انہوں نے مزاحمت نہیں کی، پہلے وہ سمجھتے رہے کہ ایمانوئل کی محبت بریغت تروغنوث سے ہے، مگر بعد میں پتہ چلا کہ محبت بیٹی سے نہیں بلکہ ماں سے ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایمانوئل نے 17 برس کی عمر میں فیصلہ کرلیا تھا کہ انہیں بریغت تریغنوث سے ہی شادی کرنی ہے، جس کے بعد ان کی ہونے والی بیوی نے اپنے پہلے شوہر سے 2006 میں طلاق لے لی۔

بریغت تروغنوث کی بڑی بیٹی لارینس ایمانوئل مائکروں کے اسکول میں پڑھتی تھیں اور ان کی ہم عمر ہیں—فوٹورائیٹرز
بریغت تروغنوث کی بڑی بیٹی لارینس ایمانوئل مائکروں کے اسکول میں پڑھتی تھیں اور ان کی ہم عمر ہیں—فوٹورائیٹرز

ایمانوئل مائکروں اور بریغت تروغنوث کے درمیان 2007 میں شادی ہوئی، اس وقت تک ایمانوئل 32 سال اور تروغنوث 57 برس کی ہوچکی تھیں۔

ایمانوئل مائکروں نے ایک بینکار کی حیثیت سے اپنا کیریئر شروع کیا، بعد ازاں 2014 میں وہ فرانس کی حالیہ حکومت میں وزیر خزانہ منتخب ہوئے، مگر انہوں نے 2016 میں عہدے سے استعیفیٰ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کے بعد فرانسیسی صدارتی مہم بھی ہیکنگ کا شکار

ایمانوئل مائکروں جب وزیر خزانہ کی حیثیت میں سرکاری اجلاسوں میں شرکت کرتے تو ان کی بیوی بھی ان کے ساتھ ہوتی، ان دونوں کو ہمیشہ تقریبات میں ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا گیا، اور یہ سلسلہ تاحال برقرار ہے۔

ایمانوئل مائکروں اور بریغت تروغنوث کی کوئی اولاد نہیں ہے، تاہم ایمانوئل مائکروں اپنی بیوی کے 3 بچوں کے سوتیلے والد اور 7 بچوں کے سوتیلے دادا بھی ہیں۔

ایمانوئل مائکروں خود سے 2 سال بڑے لڑکے اور اپنی ہم عمر لڑکی کے والد ہونے کے ساتھ ساتھ فرانس کے کم عمر ترین صدر بھی ہوچکے۔

بریغت تروغنوث اپنے شوہر سے 24 سال بڑی ہیں—فوٹواے ایف پی
بریغت تروغنوث اپنے شوہر سے 24 سال بڑی ہیں—فوٹواے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024