• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایما واٹسن کے نام ایم ٹی وی مووی اینڈ ٹی وی ایوارڈ

شائع May 8, 2017

ہولی وڈ اداکارہ ایما واٹسن وہ پہلی اداکارہ ہیں جنہیں رواں سال کے ایم ٹی وی مووی اینڈ ٹی وی ایوارڈز میں نئے غیر صنفی زمرے میں بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

اداکارہ کو یہ ایوارڈ اینیمیٹڈ فلم ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ کے رواں سال ریلیز ہونے والے لائیو ریمیک میں شاندار پرفارمنس کے لیے دیا گیا۔

ایما واٹسن نے اس ایوارڈ کو قبول کرنے کے بعد مداحوں سے لے کر اس فلم کی مکمل ٹیم کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ وہ ’بیلے‘ کے کردار سے بےحد متاثر ہیں۔

ان کی فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کو بھی اس ایوارڈ شو میں بہترین فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

خیال رہے کہ ایم ٹی وی ایوارڈز پہلے ایوارڈ شو نہیں جہاں صنفی امتیاز نہ کیا گیا ہو، ہولی وڈ کی نامور تقریب گریمی ایوارڈز میں بھی 2011 سے اس زمرے کا اختتام کرتے ہوئے بہترین اداکار کے لیے ایک ہی ایوارڈ دیا جارہا ہے۔

فلم ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ رواں سال ریلیز کی گئی، اس فلم کو دنیا بھر میں خوب پسند کیا گیا۔

واضح رہے کہ مرکزی کردار کرنے والی ایما واٹسن کو فلم ’سنڈریلا‘ کے کردار کی بھی آفر موصول ہوئی تھی، تاہم انہوں نے اس سے انکار کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024