• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

شائع May 5, 2017

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مئی کے پہلے ہفتے کے آخری روز بھی تیزی دیکھی گئی اور بینچ مارک 100 انڈیکس میں 567 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

تیزی کے رجحان کے باعث ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 49 ہزار 851 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

اگرچہ کاروبار کے دوران ایک وقت میں انڈیکس نے 50 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کی، لیکن سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کے فروخت کے دباؤ کے باعث انڈیکس کی یہ حد برقرار نہ رہ سکی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں 650 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

عارف حبیب کارپوریشن کے احسن محنتی نے کہا کہ ’بجٹ سے قبل اداروں کی طرف سے حصص کی خریداری کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، تاہم عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث آئل سیکٹر میں دباؤ برقرار ہے۔‘

جمعہ کے روز 100 انڈیکس میں 13 کروڑ 67 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مالیت 13 ارب 2 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

مجموعی طور پر 383 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 212 کی قدر میں اضافہ، 150 کے بھاؤ میں کمی اور 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروباری حجم کے لحاظ سے کمرشل بینکس، کیمیکل، سیمنٹ، ٹیکنالوجی اور ٹیکسٹائل کے شعبے نمایاں رہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024