• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شہریار خان کو کرکٹ کی سمجھ نہیں: جاوید میانداد

شائع May 5, 2017

پاکستان کے عظیم کھلاڑی اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ جاوید میانداد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان کی جانب سے اپنے خلاف دیئے گئے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کے سربراہ کو کرکٹ کی سمجھ نہیں، وہ جھوٹے ہیں۔

جاوید میانداد کا کہنا تھا، 'اگرآپ کو میری کارکردگی کا جائزہ لینا ہے تو مشتاق احمد، معین خان، انضمام الحق اور وسیم اکرم سے پوچھیں'۔

سابق کوچ نے کہا 'میں نے شہریار خان کو کھلاڑیوں کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے حوالے سے کہا تھا اور انھوں نے مجھے مسترد کیا'۔

مزید پڑھیں:'مصباح عمران سے بہتر کپتان جبکہ میانداد ناکام کوچ ہیں'

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر عامر سہیل نے بھی پی سی بی چیئرمین پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اپنی کارکردگی معیاری نہیں ہے، انھیں میانداد پر انگلی اٹھانے کا حق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 'شہریار اینڈ کمپنی پاکستان کرکٹ کو تباہی کی طرف لے کر جارہے ہیں'۔

عامر سہیل نے کہا کہ 'اگر تمام سابق کھلاڑی متحد ہوجائیں اور ایک تنظیم بنالیں تو اس طرح پی سی بی کسی بھی سابق کھلاڑی کے ساتھ ناانصافی نہیں کرسکے گا'۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے جاوید میاں داد کو کوچ بنانے کے سوال پر کہا تھا کہ انہیں چار مرتبہ آزماچکے ہیں لیکن وہ فیل ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا، 'جاوید میانداد کو کوچ مقرر کیا اور وہ بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکے، میانداد بھارت کے دورے کے دوران کوچ کی حیثیت میں ناکام رہے تھے، وہ کرکٹ بورڈ میں بھی رہے جہاں وہ ڈلیور نہیں کرسکے'۔


یہ رپورٹ 5 مئی 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (1) بند ہیں

Kamal KSA May 05, 2017 01:53pm
Miandad is a legend and will always be respected. He is absolutely right that the other side has no clue of cricket but dipped in shaming the names

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024