• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارت: کشمیر میں فورسز کا 'بڑے پیمانے پر انسداد دہشت گردی آپریشن'

شائع May 4, 2017

بھارتی فورسز نے زیر انتظام کشمیر کے ضلع شوپیاں میں مبینہ عسکریت پسندوں کے خاتمے کیلئے 'بڑے پیمانے پر انسداد دہشت گردی آپریشن' کا آغاز کردیا۔

بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج، سینٹرل ریزور پولیس فورس اور مقامی پولیس کے 3000 سے زائد اہلکاروں نے ضلع شوپیاں میں درجنوں دیہاتوں کا گھیراؤ کرکے گھر گھر تلاشی کا آغاز کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دو دیہاتوں میں فورسز کو مزاحمت کا سامنا تھا جبکہ یہاں چھڑپیں بھی ہوئیں۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں بھارتی فوجی کی خود کشی

بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ آپریشن کا آغاز علاقے میں ہونے والے متعدد حملوں اور ضلع شوپیاں کے مضافاتی علاقوں میں بھاری ہتھیاروں سے لیس افراد کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کیا گیا۔

واضح رہے کہ جولائی 2016 میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد ضلع شوپیاں کے بڑے حصے میں عسکریت پسندی میں مبینہ اضافہ ہوا۔

حالیہ سالوں میں مبینہ عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشنز کے دوران کشمیریوں خاص طور پر نوجوانوں اور بھارتی فورسز کے درمیان چھڑپوں کے سلسلے میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل او سی: دو بھارتی فوجیوں کی لاشیں مسخ کرنے کا دعویٰ مسترد

گذشتہ ماہ بھارت کے آرمی چیف نے خبردار کیا تھا کہ انسداد دہشتگردی آپریشن کے دوران سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاہم اس اعلان کے بعد بھارت مخالف مظاہروں اور چھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024