اسلام آباد: اوپن یونیورسٹی میں شہد کی مکھیوں کا حملہ، ایک شخص جاں بحق
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں واقع علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں شہد کی مکھیوں نے یونیورسٹی میں موجود افراد پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
علامہ اقبال یونیورسٹی میں یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا، جب مالی ایک درخت کے نیچے کام کر رہے تھے کہ اچانک درخت پر موجود شہد کی مکھیوں کا چھتا نیچے گرگیا اور مکھیوں نے حملہ کردیا۔
مزید پڑھیں: موسمیاتی تبدیلیاں : پاکستان شہد کی مکھیوں سے محروم ہونے لگا
شہد کی مکھیوں کے کاٹنے سے ایک شخص دم توڑ گیا، جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔
واقعے کے بعد ریسکیو اور کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا عملہ یونیورسٹی پہنچا اور ہلاک اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس سے قبل اگست 2015 میں راجن پور میں بھی شہد کی مکھیوں نے طلبہ پر حملہ کردیا تھا، جس کے نتیجے میں کئی طلبہ زخمی ہوگئے تھے۔