• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

آئی فون 8 رواں سال سامنے نہ آنے کا امکان

شائع May 3, 2017
آئی فون سیون — رائٹرز فائل فوٹو
آئی فون سیون — رائٹرز فائل فوٹو

اگر تو آپ آئی فون 8 خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو بری خبر یہ ہے کہ اس سال ایپل کی یہ مشہور ڈیوائس ممکنہ طور پر فروخت کے لیے پیش نہیں کی جائے گی۔

جی ہاں آئی فون ایٹ کو متعارف کرائے جانے میں تاخیر کا امکان ہے جس کی وجہ فنگر پرنٹ سنسر کو اسکرین کا حصہ بنانے یا نئی کمپنیوں کے ساتھ اس کی پروڈکشن کے مسائل ہیں۔

یہاں تک کہ ایپل نے تو ابھی تک اپنے فلیگ شپ فون کا ڈیزائن بھی فائنل نہیں کیا جس کی وجہ سے پروڈکشن شیڈول بھی التوا کا شکار ہے۔

جیسا مختلف رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ اس نئے آئی فون میں بیزل لیس ڈیزائن، او ایل ای ڈی ڈسپلے، وائرلیس چارجنگ، اگمینٹڈ رئیلٹی اور متعد دیگر نئے اضافے کیے جانے کا امکان ہے۔

مگر اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان تبدیلیوں اور دیگر مسائل کے باعث نیا آئی فون 2018 کے آغاز سے قبل سامنے نہیں آسکے گا۔

رپورٹس کے مطابق آئی فون کے اہم اجزاءکی قلت اور تیکنیکی چیلنجز کے باعث اس سال آئی فون کو پیش کیے جانے میں تاخیر کا سامنا ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل بھی ایسی رپورٹس سامنے آچکی ہیں جن میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس سال آئی فون تاخیر سے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے مگر یہ پہلی بار ہے کہ جب کہا جارہا ہے کہ اس سال وہ پیش ہی نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ آئی فون کو پہلی بار متعارف کرائے جانے کو اب 10 سال مکمل ہورہے ہیں اور اس موقع پر ایپل کی جانب سے بالکل ری ڈیزائن ڈیوائس پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024