• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ہونڈا کی نئی 150 سی سی موٹرسائیکل پاکستان میں دستیاب

شائع May 3, 2017
— فوٹو بشکریہ ہونڈا اٹلس فیس بک پیج
— فوٹو بشکریہ ہونڈا اٹلس فیس بک پیج

ہونڈا اٹلس نے اپنی نئی 150 سی سی موٹرسائیکل ہونڈا سی بی 150 ایف پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردی ہے۔

سی بی 150 ایف میں ہونڈا نے ڈیزائن کو بہتر، متعدد سیکیورٹی فیچرز اور دیگر چیزوں کا خیال رکھا گیا جو اس کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد دیں گی۔

اس حوالے سے لاہور میں ایک ایونٹ کے دوران اس نئی موٹرسائیکل کو متعارف کرایا گیا۔

کمپنی کے مطابق اس نئی موٹرسائیکل میں ٹربو انجن ٹیکنالوجی، ہائی پرفارمنس سیلف اسٹارٹ سسٹم، طاقتور بیک اپ بیٹری وغیرہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح چلانے والوں کے تحفظ کے لیے مقناطیسی اگنیشن پروٹیکشن یعنی صرف اصل چابی سے ہی موٹرسائیکل اسٹارٹ ہوسکے گی، فرنٹ ڈسک بریک، گاڑی جیسی اسپیڈومیٹر اور بہتر چین گائیڈ سسٹم دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق پاکستان میں ہم نے موٹرسائیکل کی پروڈکشن میں اضافہ کیا ہے جبکہ بنگلہ دیش اور افغانستان میں کچھ ماڈلز کو برآمد بھی کیا جارہا ہے۔

یہ موٹرسائیکل بدھ سے دستیاب ہے اور اس کی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار کے قریب ہے۔

واضح رہے کہ ہونڈا موٹر سائیکل کے دو ماڈل سی ڈی 70 سی سی اور سی جی 125 کی طلب زیادہ ہے اور دونوں پریمیم رقم میں تاحال فروخت ہو رہی ہیں۔

جس وجہ سے کمپنی کو دونوں ماڈلز کی موٹر سائیکلوں کی فراہمی یقینی بنانے میں مشکلات درپیش ہیں۔

سالہا سال سے ہونڈا کمپنی کی جولائی سے اکتوبر تک ریکارڈ فروخت ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024