• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

موسیقی کے ذہن اور صحت پر پڑنے والے اثرات

شائع May 2, 2017 اپ ڈیٹ May 3, 2017

نیویارک: ویسے تو موسیقی کو آفاقی زبان کہا جاتا ہے، اور کئی لوگوں کو یہ بہت حد تک پسند بھی ہوتی ہے، تاہم ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یہ انسانی دماغ اور صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

اس سے پہلے ہونے والی تحقیقات میں بھی ماہرین نے موسیقی کو انسانی صحت کے لیے بہتر قرار دیا تھا۔

کیلی فورنیا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے ماہرین کی جانب سے حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا کہ کلاسیکل موسیقی سننے والے افراد کا ذہن تیزی سے باتوں کو جذب کرنے قابل بن جاتا ہے، جس سے دماغ کی صلاحیت بڑھتی ہے۔

ماہرین نے نوجوان طلبہ کے 2 گروپوں پر کلاسیکل موسیقی کے پڑنے والے اثرات کا تجربہ کرنے کے لیے طلبہ کے ایک گروپ کو ایک گھنٹے تک اہم موضوع پر لیکچر دیا، مگر ساتھ ہی اس لیکچر کے دوران ہلکے آواز میں کلاسیکل موسیقی چلائی۔

طلبہ کے دوسرے گروپ کو بھی اسی ہی موضوع پر اتنی ہی دیر تک لیکچر دیا گیا، مگر ان کے لیکچر کے دوران موسیقی نہیں چلائی گئی۔

ماہرین نے یہ عمل طلبہ کے دونوں گروپوں کے ساتھ کئی بار دہرایا، جس کے بعد ماہرین نے دونوں گروپوں میں شامل طلبہ کے ذہنوں کا ایف ایم آر آئی ٹیسٹ کیا۔

ٹیسٹ کے نتائج سے پتہ چلا کہ جن طلبہ کے لیکچر کے دوران بیک گراؤنڈ میں کلاسیکل موسیقی چلائی گئی، ان کا ذہن متحرک رہا، جب کہ بغیر موسیقی کے لیکچر سننے والے طلبہ کا دماغ ساکن رہا۔

ماہرین کے مطابق جن طلبہ نے کلاسیکل موسیقی کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ لیکچر سنا، ان کا ذہن جہاں تمام ہلکی پھلکی اور قدرے مشکل باتوں کو جذب کرنے کے قابل ہوا، وہیں ان کے احساسات بھی تبدیل ہوئے۔

ماہرین نے طلبہ کو دوسرے اقسام کی موسیقی بھی سنائی، مگر ماہرین کے مطابق کلاسیکل موسیقی کے انسانی ذہن، یادداشت اور احساسوں پر اچھے اثرات مرتب ہوئے۔

اس سے قبل 2016 میں کینیڈا کی مک گیل یونیورسٹی آف مونٹریال کے ماہرین کی جانب سے کی گئی 400 طلبہ کی ایک تحقیق کے نتائج سے پتہ چلا تھا کہ موسیقی نہ صرف انسانی ذہن اور یادداشت پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہے، بلکہ یہ دوسری صحت کے لیے بھی بہتر ہے۔

سائنس جرنل سیل میں شائع اس تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 400 طلبہ پر کیے گئے نتائج سے پتہ چلا کہ موسیقی سننے والے افراد کا حوصلہ بڑھتا اور دباؤ کم ہوتا ہے۔

نتائج کے مطابق موسیقی سننے والے افراد کی سماج سے وابستگی بڑھتی ہے، جب کہ ان کی جسمانی نشو ونما بھی بہتر ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024