• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

مائیکرو سافٹ کا نیا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم متعارف

شائع May 2, 2017
— فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ
— فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

مائیکرو سافٹ نے اپنے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 کا نیا ورژن ونڈوز 10 ایس متعارف کرا دیا ہے۔

نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران اس نئے آپریٹنگ سسٹم کو متعارف کرایا گیا جو کہ گوگل کے کروم آپریٹنگ سسٹم کے مقابلے پر لایا گیا ہے جس کے ذریعے ونڈوز سسٹم کو سستے ہارڈ وئیر کا حصہ بھی بنایا جاسکے گا۔

مائیکرو سافٹ کے مطابق ونوز اسٹور سے اس نئے آپریٹنگ سسٹم کے لیے ہر چیز کو ڈاﺅن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

یہ نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز ٹین جیسا ہی ہے جس میں ورچوئل اسٹنٹ کورٹانا اور ایج براﺅزر کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ آفس 365 بھی اس کا حصہ ہے۔

بنیادی طور پر یہ آپریٹنگ سسٹم طالبعلموں کے لیے تیار کیا گیا ہے اور اگر انہیں ایسی ایپ کی ضرورت ہوگی جو ونڈوز اسٹور میں دستیاب نہیں تو وہ اپنے سسٹم کو ونڈوز ٹین پرو میں بغیر کسی اضافی خرچے کے بدل سکیں گے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ اس میں لاگ ان پراسیس کو تیز کیا گیا ہے جبکہ اس آپریٹنگ سسٹم سے لیس ڈیوائسز رواں سال دوسری سہ ماہی میں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی جن کی قیمت 189 ڈالرز سے شروع ہوگی۔

سرفیس لیپ ٹاپ

ونڈوز ٹین ایس کے ساتھ مائیکرو سافٹ نے ایک اور سرفیس لیپ ٹاپ بھی متعارف کرایا۔

یہ مائیکرو سافٹ کا پہلا لیپ ٹاپ ہے جو کہ روایتی ڈیوائس جیسا ہے اور اس کی اسکرین الگ نہیں ہوسکتی یا ٹو ان ون نہیں۔

یہ لیپ ٹاپ چار رنگوں میں دستیاب ہوگا جس کی موٹائی 14.5 ملی میٹر جبکہ وزن 2.76 پونڈ ہے۔

اس میں 13.5 انچ کی پکسل سنس ٹچ اسکرین ڈسپلے اور کی بورڈ دیا گیا ہے جبکہ انٹیل کور آئی فائیو یا آئی سیون پراسیسر دیا جائے گا۔

اس کی میموری 1 ٹی بی ہوگی جبکہ بیٹری لائف 14.5 گھنٹے ہیں جبکہ کمپنی کے مطابق یہ ایپل کے میک بک اور میک بک ائیر کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ تیز اور بیٹری بھی ان سے زیادہ چلتی ہے۔

اس کی قیمت 999 ڈالرز رکھی گئی ہے اور یہ پندرہ جون سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا تاہم پری آرڈرز آج ہی بک کرائے جاسکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024