• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

پریانکا اور دپیکا کا میٹ گالا میں ڈیبیو

شائع May 2, 2017

بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون دونوں ہی ہندوستان کے بعد اب ہولی وڈ میں بھی اپنا قدم جمانے کی جدوجہد میں لگی ہوئی ہیں۔

نیویارک میں ہر سال میٹ گالا کی شاندار تقریب میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات شرکت کرتی ہیں، اس دوران نت نئے کاسٹیومز کی نمائش کے ساتھ ساتھ اسٹارز کی ریڈ کارپٹ ڈریسنگ پر بھی بےحد فوکس رہتا ہے۔

اس سال کے میٹ گالا ایونٹ میں دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا نے بھی پہلی مرتبہ شرکت کی، جس کے بعد ہر کسی کی نظر صرف ان کی جانب سے پہنے گئے ملبوسات پر ٹکی رہی۔

اس دوران پریانکا چوپڑا نے ڈیزائنر رالف لورین کی جانب سے ڈیزائنر کردہ کوٹ پہنا، جو نہایت منفرد انداز میں بنایا گیا تھا، پریانکا کا یہ نہایت لمبا کوٹ سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

سوشل میڈیا پر بھی پریانکا کے مداحوں نے ان کے اس مختلف انداز کی بےحد تعریف کی۔

دوسری جانب اداکارہ دپیکا پڈوکون سفید رنگ کے سادہ گاؤن میں جلوہ گر ہوئیں۔

ان کے اس لباس کو ٹامی ہلفگر نامی ڈیزائنر نے بنایا، دپیکا کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کے اس انداز کی بھی خوب تعریف کی۔

آپ کو دونوں اداکاراؤں میں سے کس کا انداز زیادہ پسند آیا؟

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024