• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے کی کوشش میں سوئس کوہ پیما ہلاک

شائع April 30, 2017
سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ اوئلی اسٹیک کی یادگار تصویر— فائل فوٹو: اے ایف پی
سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ اوئلی اسٹیک کی یادگار تصویر— فائل فوٹو: اے ایف پی

دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے کی کوشش میں مشہور و معروف تجربہ کار سوئس کوہ پیما اپنی مہم کے دوران بلندی سے گرنے کے سبب ہلاک ہو گئے۔

سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ اوئلی اسٹیک علاقے میں واقع ایک چھوٹی چوٹی ماؤنٹ نوپٹسے سے گر کر ہلاک ہو گئے تاہم ابھی تک ان کی موت کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے کیلئے اسٹیک نے مغربی راستہ اپنایا جو دنیا کی بلند ترین شوٹی سر کرنے کیلئے بہت کم استعمال کیا جاتا ہے اور انہیں مئی میں 27ہزار 940 فٹ بلند دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی کے راستے سے ماؤنٹ ایوریسٹ پنچنا تھا۔

اسٹیک کی کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ ان کی لاش کو کھٹنڈو پہنچا دیا گیا ہے جبکہ مزید معلومات تاحال دستیاب نہیں ہو سکیں۔

اسٹیک اس سے قبل کئی بین الاقوامی اعزاز حاصل کر چکے ہیں اور تیز رفتاری سے چوٹیاں سر کرنے کیلئے مشہور کوہ پیما کئی بلند چوٹیا سر کر چکے ہیں اور 2012 میں انہوں نے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

2015 میں انہوں نے صرف 62 دن میں اچر ہزار میٹر سے بلند تمام الپائن چوٹیاں سر کرنے کا کارنامہ انجام دیا تھا جس کے بعد انہیں سوئس مشین کا لقب دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024