• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

واٹس ایپ کی 17 بہترین ٹرکس

شائع November 25, 2018 اپ ڈیٹ February 24, 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے، جس کے صارفین ڈیڑھ ارب سے زیادہ ہیں اور یہ سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپس میں سے ایک ہے تاہم بہت کم افراد اس میں موجود دلچسپ ٹرکس سے واقف ہوتے ہیں، جس سے اس ایپ کے استعمال کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔

ہم یہاں آپ کو ایسی ٹرکس کے بارے میں بتارہے ہیں جو آپ کے کام آسکتی ہیں۔

ڈیلیٹ پیغامات پڑھنا

درحقیقت آپ کو موصول ہونے والا پیغام اگر بھیجنے والا دوست ڈیلیٹ کردیتا ہے تو اسے واپس لانے کا طریقہ کافی آسان ہے، بس واٹس ایپ کو فون سے ڈیلیٹ کریں اور گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور سے دوبارہ ری انسٹال کرلیں۔ جب یہ ایپ لوڈ ہوگی تو صارف کو لاگ ہونا ہوگا اور اس کے بیک اپ میں موجود تمام چیٹ ری اسٹور ہوجائے گی اور اس میں ڈیلیٹ پیغامات بھی شامل ہوں گے۔ تاہم یہ فیچر اس وقت کام کام کرے گا جب آپ نے ایپ بیک ٹائمنگ کو روزانہ کی بنیاد پر شیڈول کررکھا ہو، جس پر یہ اپلیکشن ہر بھیجے یا موصول ہونے والے پیغامات کا لاگ بناتی رہتی ہے۔

ایچ ڈی تصاویر بھیجنا

کسی چیٹ میں جاکر پیپر کلپ آئیکون اور پھر ڈاکومیٹ پر کلک کریں۔ ڈاکو مینٹ آپشن پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے وہ تمام ڈاکومینٹ فائلز آجائیں گی جو اسمارٹ فون میں محفوظ ہوں گی اور ہائی کوالٹی تصاویر بھیجنے کے لیے آپ Browse other docs پر کلک کریں اور پھر اس لوکیشن میں جائیں جہاں تصویر موجود ہو۔ مطلوبہ فولڈر اوپن کرنے پر منتخب تصویر پر ٹیپ کرکے اوپن کریں اور پھر سینڈ پر کلک کریں، جبکہ اس طرح ایک سے زیادہ تصاویر کو بھی بھیجا جاسکتا ہے، بس ایک تصویر کو انگلی سے کچھ دیر دبا کر رکھیں اور اس کے بعد دیگر کو سلیکٹ کرلیں۔

مزید پڑھیں : واٹس ایپ میں پیغامات شیڈول کرنا سیکھیں

بغیر ایڈ کیے کسی کو میسج بھیجنا

اسمارٹ فون پر اپنی پسند کا ویب براﺅزر اوپن کریں۔ اس کے بعد یہ لنک سرچ بار میں ٹائپ کریں، ttps://api.whatsapp.com/send?phone=XXXXXXXXXXX (آخر میں جو ایکس ہیں وہاں وہ فون نمبر لکھیں جسے پیغام بھیجنا چاہتے ہیں اور آغاز میں کنٹری کوڈ بغیر پلس کے سائن کے لکھیں)۔ جیسے اگر اس شخص کا نمبر پاکستان کا ہے تو یہ کچھ ایسا ہوگا ttps://api.whatsapp.com/send?phone=923001234567۔ اس کے بعد انٹر دبا دیں۔ اس کے بعد ایک واٹس ایپ ونڈو اوپن ہوگی جس میں پوچھا جائے گا کہ کیا آپ اس نمبر پر پیغام بھیجنا چاہتے ہیں تو ' سینڈ میسج' پر کلک کردیں۔ آپ خودکار طور پر واٹس ایپ ایپ میں پہنچ جائیں گے جہاں اسٹارٹ چیٹنگ ونڈو آجائے گی اور آپ کسی فرد کو ایڈ کیے بغیر پیغام بھیج سکیں گے۔

نئے ٹائپ رائٹر فونٹ کا استعمال

اپنے واٹس ایپ میسج کا فونٹ بدلنے کے لیے یہ سمبل (`) تین بار اپنے پیغام کے آگے یا پیچھے استعمال کریں جیسے یوں `میسج`، یہ اینڈرائیڈ کی بورڈ میں تو آسانی سے دستیاب ہے تاہم آئی او ایس میں نہیں، ایپل کی ڈیوائسز میں اسے کاپی پیسٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

واٹس ایپ ڈیٹا کا کم استعمال

آپ کتنا ڈیٹا واٹس ایپ پر استعمال کرتے ہیں اس کے لیے ایپ کی سیٹنگز میں ڈیٹا یوزیج اور نیٹ ورک یوزیج پر جائیں۔ ڈیٹا یوزیج مینیو میں آپ ڈیٹا کو محدود کرسکتے ہیں اور تصاویر، آڈیو، ویڈیو اور دستاویزات کا آٹو ڈاﺅن لوڈ کا آپشن وائی فائی سے کنکٹ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ لو ڈیٹا یوزیج موڈ کو سلیکٹ کرکے بھی اس ایپ میں موبائل ڈیٹا کے استعمال کو کم کرسکتے ہیں۔

دستاویزات شیئر کریں

آپ اب گوگل ڈرائیو اور آئی کلاﺅڈ ڈرائیو سے براہ راست واٹس ایپ چیٹ میں دستاویزات بھی شیئر کرسکتے ہیں، اس کے لیے ٹیکسٹ ونڈو کے بائیں جانب بنے تیر کے نشان پر کلک کریں، پھر شیئر ڈاکیومنٹ اور پھر وہ جگہ سلیکٹ کریں جہاں سے اسے شیئر کیا جارہا ہے۔

فوٹوز اور ویڈیوز کو فون میں سیو ہونے سے روکیں

اگر آپ فون کی میموری یا کسی اور وجہ سے اپنے دوستوں کی تصاویر اور ویڈیوز ڈیوائس میں خودکار طور پر محفوظ ہوتے دیکھنا نہیں چاہتے تو ایپ کی سیٹنگز میں چیٹس میں جائیں اور وہاں سیو اِن کمنگ میڈیا کو ٹرن آف کردیں۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کی یہ خامی معلوم ہے؟

بولڈ، اٹالک، اسٹرائیک تھرو

آپ واٹس ایپ میں اپنے ٹیکسٹ کو اب سجا کر بھی پیش کرسکتے ہیں۔

بولڈ : کسی لفظ کو بولڈ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے آگے اور پیچھے * لگادیں مثال کے طور پر * سلام *۔

اٹالک : اپنے لفظ کے شروع اور آخر میں _ کا اضافہ کریں جیسے _ سلام _۔

اسٹرائیک تھرو : اپنے لفظ کے شروع اور آخر میں ~ کا اضافہ کردیں جیسے ~سلام~۔

بلیو ٹک ختم کریں

واٹس ایپ اوپن کریں، سیٹنگز، اکاﺅنٹ اور پھر پرائیویسی میں جائیں، وہاں ریڈ ریسپٹ کو اَن چیک کردیں، بدقسمتی سے ایسا کرنے پر آپ بھی نہیں دیکھ سکیں گے کہ دیگر افراد نے آپ کے پیغامات پڑھے ہیں یا نہیں۔

بلیو ٹک میسج میں ظاہر نہ ہونے دیں

جب کوئی میسج موصول ہو تو ایئرپلین موڈ آن کریں، میسج اوپن کریں اور پڑھ لیں۔ بھیجنے والے کے سامنے بلیو ٹک اُس وقت تک نہیں آئے گا جب تک آپ واٹس ایپ کو دوبارہ اوپن نہیں کرتے۔ جب پیغام پڑھ لیں تو ایپ کو بند کرنے کے لیے بیک کی جگہ ملٹی ونڈو کے ذریعے بیک کراﺅنڈ میں چلنے والی تمام ایپس کو بند کردیں۔ ایسا کرنے پر واٹس ایپ مکمل طور پر بند ہوجائے گی اور ایروپلین موڈ سوئچ آف کرنے پر بھی ڈیوائس آن لائن جانے پر سائنک نہیں ہوگی۔

چیٹ ہسٹری محفوظ کریں

سیٹنگز میں جاکر پہلے چیٹ اور پھر چیٹ بیک اپ میں جائیں۔ اپنی چیٹ سیٹنگز کو کونفیگر کریں تاکہ بیک اپ ہفتہ وار یا ماہانہ بنیادوں پر بنیں اور اگر چاہے تو اس میں ویڈیوز کو بھی شامل کرسکتے ہیں۔

آڈیو پیغامات اپنے حد تک محفوظ رکھنا

جب آڈیو پیغام آئے تو پلے بٹن پر پریس کرتے ہی تیزی سے فون کو اپنے کان پر لگالیں، جیسے کسی کو کال کررہے ہوں۔ ایسے کرتے ہی فون فوری طور پر آڈیو آﺅٹ پٹ کو مین اسپیکر سے ائیرپیس اسپیکر میں منتقل کردے گا اور صرف آپ ہی وہ پیغام سن سکیں گے۔

کمپیوٹر اور فون سے فائلز ٹرانسفر کرنا

ایک گروپ تشکیل دیں، جس میں ایک دوست کو شامل کرکے پھر ڈیلیٹ کردیں تاکہ آپ اکیلے ہی اس گروپ میں رہ جائیں۔ اب واٹس ایپ ویب اوپن کریں اور کیو آر کوڈ کے ذریعے لاگ اِن ہوجائیں، جس کے بعد واٹس ایپ گروپ کے ذریعے جو میڈیا فائل چاہیں اسے کمپیوٹر میں منتقل کردیں، یا کوئی بھی چیٹ اوپن کرکے وہاں سے فائلز کمپیوٹر میں ٹرانسفر کردیں۔

15 ایم بی سے بڑی فائل بھیجیں

فائل شیئرنگ کے حوالے سے واٹس ایپ کی صلاحتیں محدود ہیں۔ رار، زِپ، پی ڈی ایف، ایگزی، اے پی کے اور ورڈ فائل کے علاوہ کوئی فائل شیئر نہیں کی جاسکتی جبکہ یہ فائلز بھی 15 ایم بی تک ہی ہونی چاہئیں۔ یہاں پر کلاؤڈ سینڈ (CloudSend) نامی ایپ کام آتی ہے۔ اس ایپ پر فائل اَپ لوڈ کریں اور دیئے گئے لنک کو مطلوبہ صارف کو دے دیں۔ جب وہ اس پر کلک کریں گے تو باآسانی فائل ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ پر موبائل نمبر تبدیل کریں

اکثر واٹس ایپ پر دیگر صارفین آپ کا فون نمبر دیکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ متعدد موبائل فونز رکھتے ہیں تو نمبر تبدیل کرنے کے لیے اسے ان انسٹال کرکے ری انسٹال کرنا ہوتا ہے۔ تاہم ایسا کرنے کا ایک آسان طریقہ بھی موجود ہے۔ سیٹنگز میں اکاؤنٹس پر کلک کریں، وہاں پر واٹس ایپ کا نمبر تبدیل کرنے کا آپشن موجود ہوگا اس پر کلک کریں۔ یہاں دو فیلڈز موجود ہوں گی۔ پہلی فیلڈ میں اپنا نیا نمبر جبکہ دوسری میں پرانا نمبر درج کریں اور ڈن پر کلک کریں۔ اس نئے نمبر کی چھان بین کے بعد واٹس ایپ آپ کی گفتگو اس نئے نمبر پر منتقل کردے گا۔

لاسٹ سین (Last Seen) فیچر کو بند کریں

یہ فیچر ویسے تو کام کا ہے کیوں کہ اس سے آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آپ کا دوست کس وقت آن لائن تھا تاہم اس سے صارف کی پرائیوسی پر بھی اثر پڑتا ہے۔ اس فیچر کو بند کرنے کے لیے اکاؤنٹ میں جاکر لاسٹ سین بٹن پر کلک کریں اور ضروری تبدیلیاں عمل میں لائیں۔

اپنے دوست کی پروفائل تصویر بدل دیں

کانٹیکٹس میں جائیں اور اپنے دوست کا نمبر کاپی کریں، اب کسی تصویر کو لے کر اس پر اپنے دوست کا نمبر پیسٹ کردیں اور پلس کا نشان ہٹا دیں یا لگادیں۔ اب اس تصویر کو دوست کی واٹس ایپ پروفائل پکچر پر پیسٹ کریں اور اس کی پروفائل امیج بدل جائے گی۔

تبصرے (3) بند ہیں

kainat May 01, 2017 01:47pm
how is it possible to post pic on whats app profile ? by uusing ur idea ?
Ali Nov 25, 2018 10:28pm
@kainat I also tried but fruit less
Akbar Ali Feb 25, 2019 12:23pm
My dear I want to know how to use this feature of the delete message how to read on WhatsApp

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024