• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

جنید جمشید کے بیٹوں کا اپنے والد کو خراج عقیدت

شائع April 30, 2017

گزشتہ سال پی آئی اے کے طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہوجانے والے جنید جمشید کے بیٹوں تیمور اور بابر نے اپنے والد کو ہم ایوارڈز 2017 میں خراج عقیدت پیش کیا۔

گلوکاری سے شہرت حاصل کرنے کے بعد تبلیغ دین کے لیے زندگی وقف کرنے والے جنید جمشید کے بیٹوں تیمور اور بابر نے سلمان احمد کے ساتھ 'دل دل پاکستان' گایا۔

سلمان احمد نہ صرف وائٹل سائنز میں جنید جمشید کے ساتھ تھے بلکہ ان کے بہت پرانے دوست بھی ہیں۔

سلمان احمد نے اپنی پرفارمنس اپنے بینڈ جنون کے گانوں آزادی اور جذبہ جنون سے کیا، مگر اس کا اختتام وائٹل سائنز کے گیت دل دل پاکستان سے کیا، جو آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

جنید جمشید کے بڑے بیٹے تیمور نے ایک چھوٹی سے تقریر بھی کی جس میں انہوں نے پاکستان کے لیے اپنے باپ کی محبت کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہا ' میرے والد پاکستان سے محبت کرتے تھے، مگر مجھے اب تک اندازہ نہیں تھا کہ انہیں کتنے لوگ چاہتے ہیں'۔

انہوں نے سات دسمبر 2016 کو چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے والی پرواز میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے 'اس حادثے کے نتیجے میں اپنے پیاروں سے محروم ہونے والے افراد کا دکھ ایک جیسا ہے، میں توقع اور دعا کرتا ہوں کہ ہم اکھٹے اس کے اثر سے باہر نکل سکیں، انہیں جاننا چاہئے کہ وہ تنہا نہیں'۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024