• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

'پاک بحریہ سی پیک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار'

شائع April 30, 2017

ٹیکسلا : چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تکمیل کے بعد بحر ہند میں درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

کیڈٹ کالج حسن ابدال میں کیپٹن اسفند یار احمد بخاری کی سوانح عمری 'معرکہ بڈابیر کا ہیرو' کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے تھے۔

مرحوم اسفند یار بخاری کالج کے سابق کیڈٹ تھے جنہوں نے ستمبر 2015 میں پی اے ایف کیمپ بڈابیر آپریشن میں کوئک رسپانس فورس کی قیادت کرتے ہوئے جان قربان کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر پورٹ کے سمندری راستوں کی حفاظت کیلئے خصوصی فورس

نیول چیف نے کہا کہ سی پیک کے تحت ہونے والی تجارت سے پاکستان بحریہ کا معیار اور بلند ہوگا اور پاک بحریہ سمندری راہداریوں کو سیکیورٹی کی فراہمی اور میری ٹائم ٹریفک کے بہاؤ کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے بلاتعطل بحری سرگرمیوں کو یقینی بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 'سی پیک کو درپیش سمندری خطرات سے بچانے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس 88 قائم کی گئی تھی اور یہ فورس گوادر کی بندرگارہ کو روایتی اور غیر روایتی خطرات سے تحفظ فراہم کرے گی'۔

مزید پڑھیں: 'پاک بحریہ جدید جنگی جہازوں کے حصول کیلئے کوشاں'

ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا کہ 'سی پیک پاک بحریہ کے دائرہ کار کی اہمیت کو کئی گنا بڑھادے گا لہٰذا ہم اپنی افرادی قوت کی صلاحیتوں اور وسائل میں اضافے پر کام کررہے ہیں اور ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے ساتھ جوائنٹ ٹاسک فورسز کے لیے اشتراک بھی کررہے ہیں'۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ نوجوان شہید اسفند یار کی زندگی اور شخصیت نوجوانوں اور خاص طور پر اس کالج میں داخلہ لینے والے کیڈٹس کے لیے رول ماڈل ہے۔


یہ خبر 30 اپریل 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024