• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

فیصل آباد:ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او، اے ایس آئی جاں بحق

شائع April 30, 2017

فیصل آباد میں پولیس مقابلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او اور اے ایس آئی جاں بحق ہوگئے۔

مدینہ ٹاؤن تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) ندیم انجم کو سرگودھا روڈ کے قریب واقع بس اسٹیشن سے چند مطلوب ڈاکوؤں کے شہر سے فرار ہونے کی خفیہ اطلاع ملی۔

اطلاع ملنے پر ندیم انجم اور ان کی ٹیم نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، جہاں مقابلے کے دوران مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او ندیم انجم اور اسسٹنٹ سب انسپیکٹر (اے ایس آئی) ساجد جاں بحق ہوگئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز رانا معصوم نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکوؤں سے مقابلے میں 2 شہری زخمی بھی ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024