• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فیس بک کا سیاسی پراپیگنڈا کے خلاف لڑنے کا عزم

شائع April 29, 2017
—فائیل فوٹو اے پی
—فائیل فوٹو اے پی

سان فرانسسکو: امریکی صدارتی انتخابات میں جیت کے الزامات جہاں روس پر لگائے گئے، وہیں ایسے الزامات فیس بک پر بھی لگے، جنہیں فیس بک نے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا یہ کیسے ممکن ہے کہ صدارتی انتخابات میں فیس بک کردار ادا کرے۔

تاہم اب فیس بک نے پہلی بار اعتراف کیا کہ امریکی صدارتی انتخابات اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت میں فیس بک نے کردار ادا کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ کے سیکیورٹی رسرچ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شائع کی گئی آن لائین رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ سیاسی مخالفین، پارٹیاں اور بدنیت ریاست اور ملک مخالف گروپ اپنا اثر رسوخ بڑھانے یا اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے فیس بک کو استعمال کر سکتے ہیں۔

فیس بک نے اعتراف کیا کہ امریکی انتخابات میں سیاسی پارٹیوں نے یہ فارمولہ اختیار کیا، جو الیکشن پر اثر انداز ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کی وجہ فیس بک؟

آن لائین رپورٹ میں فیس بک کے چیف سیکیورٹی آفیسر کا کہنا تھا کہ اب کمپنی ان اکاؤنٹس یا افراد کی نگرانی مزید سخت کردے گی، جو عام افراد کے جذبات مجروح کرنے میں ملوث پائے جاتے ہیں۔

کمپنی نے اس بات کا بھی اعائدہ کیا کہ فیس بک عملہ جعلی خبروں کے خلاف بھی کارروائی سخت کرتے ہوئے اپنے نظام کو مزید بہتر بنائے گا۔

فیس بک انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر سیاسی پراپیگنڈا کرنے والوں کی حوصلہ شکنی اور ان کے خلاف لڑنے کے عزم کا اعائدہ بھی کیا۔

خیال رہے کہ امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حیران کن کامیابی کے بعد فیس بک پر الزام لگایا گیا کہ سوشل پلیٹ فارم الیکشن نتائج پر اثر انداز ہوا، جس کے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت ہوئی۔

لوگوں اور اداروں کی جانب سے اس الزام کو فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے مسترد کرتے ہوئے ایک کانفرنس میں کہا تھا کہ فیس بک کسی طرح بھی انتخابی نتائج پر اثر انداز نہیں ہوا۔

تاہم اب فیس بک رسرچ افسران نے اعتراف کیا کہ امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے فیس بک کو استعمال کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024