• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی ادبی میلہ : پاکستان کی 70ویں سالگرہ کا جشن

شائع April 29, 2017
کراچی لٹریچر فیسٹیول پہلی مرتبہ پاکستان سے باہر منعقد ہوگا — ۔
کراچی لٹریچر فیسٹیول پہلی مرتبہ پاکستان سے باہر منعقد ہوگا — ۔

کراچی ادبی میلہ اب لندن میں ہونے والے 8ویں سالانہ الکی می فیسٹیول کا بھی حصہ بننے جارہا ہے۔

یہ فیسٹیول لندن کے ساؤتھ بینک سینٹر میں رواں سال 20 مئی کو منعقد ہوگا، جہاں کراچی لٹریچر فیسٹیول پاکستان کی 70ویں سالگرہ منائے گا۔

یہ اعلان کراچی ادبی میلے کی ویب سائٹ پر کیا گیا۔

محمد حنیف اس میلے کا آغاز کریں گے، جو یہاں پاکستان کی تاریخ اور کئی اہم پہلووں کو پر بات کریں گے، اس میلے کے سپیکرز میں ڈیزائنر مہرین خان، مصنف کمیلا شمسی اور ایچ ایم نقوی، پاکستان پیپلز پارٹی کی ممبر شیری رحمٰن اور اداکارہ نمریٰ بچا سمیت کئی اور لوگ شامل ہیں۔

اس میلے میں دی سکیچز اور خماریاں جیسے کئی نامور بینڈز بھی پرفارم کریں گے۔

ایسا پہلی مرتبہ ہوگا جب کرچی لٹریچر فیسٹیول پاکستان سے باہر منعقد ہوگا۔

اس فیسٹیول میں عابدہ پروین اور رفی پیر تھیٹر بھی پرفارم کریں گے۔

صوفی موسیقی کی کوئین عابدہ پروین اپنی خوبصورت آواز سے شائقین کو محظوظ کریں گی، جبکہ رفی پیر تھیٹر ایک پپٹ شو 28 مئی کو پرفارم کریں گے۔

11 روز پر مبنی اس فیسٹیول کا آغاز 19 مئی سے ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024