• KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am

شاہراہ قراقرم پر ٹریفک حادثہ، 4 افراد ہلاک

شائع April 29, 2017

حویلیاں کے قریب ایبٹ آباد سے راولپنڈی جانے والے تیز رفتار 22 وہیلر ٹرالر نے مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر کو ٹکر مارنے کے بعد دو کاروں اور ایک وین کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

حادثہ شاہراہ قراقرم پر گاؤں لنگڑا موڑ کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔

فوٹو — راشد جاوید
فوٹو — راشد جاوید

مخالف سمت سے آنے والا ٹرالر حویلیاں سے ایبٹ آباد جارہا تھا جبکہ حادثہ ہفتے کو علی الصبح پیش آیا۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں،4 لاشوں اور 5 زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر حویلیاں جبکہ 3 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد اور 4 زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپپلیکس منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: ٹریفک حادثے میں چھ ہلاکتیں
فوٹو — راشد جاوید
فوٹو — راشد جاوید

ڈی ایس پی حویلیاں خورشید تنولی نے جائے حادثہ پر ریسکیو کے عمل کی نگرانی کی، انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد شاہراہ قراقرم پر ٹریفک جام ہوگیا تھا تاہم ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں کو کنارے کرکے ٹریفک کے لیے جگہ بنائی۔

ڈی ایس پی نے کہا کہ فی الحال حادثے کی حتمی وجہ نہیں بتائی جاسکتی تاہم یہ کہا جارہا ہے کہ ایبٹ آباد سے آنے والے ٹرالر میں کوئی مسئلہ تھا۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025