• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

’مولا جٹ 2‘ سے ’ہمسفر‘ جیسی امید نہ رکھیں

شائع April 28, 2017 اپ ڈیٹ April 29, 2017

پاکستان کی کامیاب جوڑی ماہرہ خان اور فواد خان کے ڈرامے ’ہمسفر‘ نے دنیا بھر میں تہلکا مچا دیا تھا، یہ دونوں ایک مرتبہ پھر فلم ’مولا جٹ 2‘ میں اکھٹے ہونے جارہے ہیں۔

اگر آپ ایسا سوچ رہے ہیں کہ ’مولا جٹ 2‘ میں ماہرہ خان اور فواد خان اپنے ڈرامے ’ہمسفر‘ جیسے کردار کرتے نظر آئیں گے، تو ہم آپ کو بتادیں گے ایسا کچھ نہیں ہے۔

اور ایسا ہم نے نہیں خود ماہرہ خان نے اپنے مداحوں سے کہا۔

ٹوئٹر پر اداکارہ نے اپنے مداحوں کو موقع دیا کہ وہ ان سے چند سوالات کرسکیں، جس کے بعد ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ ’ہمسفر کے بعد فواد خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر آپ کتنا نروس ہورہی ہیں؟‘

اس پر اداکارہ کا جواب میں کہنا تھا کہ ’ہاں دوبارہ وہی جادو لانے میں بےحد محنت لگے گی، لیکن مولا جٹ 2 ہمسفر جیسی بالکل نہیں‘۔

ماہرہ نے ایک سوال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ مولا جٹ فلم مکمل طور پر پنجابی زبان میں بنائی جارہی ہے۔

ایک مداح نے اس دوران ماہرہ خان نے ’ہمسفر 2‘ بنانے کی بھی درخواست کی جس پر اداکارہ نے شاہ رخ خان کا مشہور ڈائیلاگ بول دیا۔

انہوں نے کہا ’وہ کیا لائن تھی؟ ہم ایک بار جیتے ہیں، ایک بار مرتے ہیں، اور ہمسفر وہ بھی ایک بار بنتا ہے‘۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان بلال لاشاری کی فلم ’مولا جٹ 2‘ کے علاوہ شعیب منصور کی فلم ’ورنہ میں بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024