• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:41pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:41pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:41pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:41pm

سندھ: غیرت کے نام پر دو بیویوں کا قتل

شائع April 27, 2017

صوبہ سندھ کے ضلع جیکب آباد میں ایک شخص نے 'غیرت کے نام' پر اپنی دو بیویوں کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سکندر علی دوستی نامی شخص نے اپنی اہلیہ 35 سالہ لغاری اور 25 سالہ زرینہ پر علی پور کے علاقے میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔

پولیس نے ڈان کو بتایا کہ سکندر علی دوست نے اپنی دونوں بیویوں پر مبینہ طور پر الزام لگایا تھا کہ ان کے دو مقامی افراد حق نواز اور عزیز اللہ کے ساتھ غیر قانونی تعلقات قائم ہیں۔

واقعے کی اطلاع کے بعد سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سرفراز نواز شیخ نے ایس ایچ او سردار ایاز پٹھان کی سربراہی میں ایک پولیس ٹیم کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا جنھوں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔

مزید پڑھیں: غیرت کے نام پر قتل، انسداد عصمت دری بل اتفاق رائے سے منظور

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں ہر سال سیکٹروں خواتین کو غیرت کے نام یا کارو کاری کا الزام لگا کر قتل کردیا جاتا ہے اور یہ انتہائی قدم اکثر ان کے قریبی عزیزوں کی جانب سے اٹھایا جاتا ہے۔

بیشتر خواتین کو محبت، غیر قانونی تعلقات اور مرضی کی شادی کرنے کے الزامات لگا کر قتل کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ خواتین کو 'غیرت کے نام پر قتل' کرنے والے بیشتر افراد کو ان کے اہل خانہ ہی کی جانب سے معاف کیے جانے پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کندھ کوٹ : غیرت کے نام پر 2 افراد قتل

عورت فاؤنڈیشن کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2016 میں خواتین کے خلاف تشدد کے 7852 واقعات رونما ہوئے تھے۔

عورت فاؤنڈیشن کی رضاکار سائمہ منیر کے مطابق گذشتہ سال کاروکاری کے واقعات میں 70 فیصد اضافہ ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025