• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

’پاکستانی اسکواش کھلاڑیوں کو بھارت کا ویزا دینے سےانکار مایوس کن‘

شائع April 27, 2017

اسلام آباد: پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی سفارت کار کو طلب کرکے بھارتی حکومت کی جانب سے ’ایشین سینئر انفرادی اسکواش‘ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

تاہم دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں بھارتی سفارتکار کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

یاد رہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے 4 پاکستانی اسکواش کھلاڑیوں کو ویزا جاری کرنے سے انکار کے بعد پاکستانی کھلاڑی ایشین سینیئر انفرادی اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہوگئے تھے۔

ایونٹ 26 اپریل سے بھارت میں شروع ہوا جس میں چار پاکستانی کھلاڑیوں فرحان محبوب، فرحان زمان، طیب اسلم اور وقار محبوب کو شرکت کرنی تھی، تاہم بھارت نے انہیں ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے تاخیری حربے، پاکستانی اسکواش ٹیم ایونٹ سے محروم

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکریٹری طاہر سلطان نے بتایا کہ ’بھارتی ہائی کمیشن نے ہمارے کھلاڑیوں کے پاسپورٹس واپس کردیئے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 17 مارچ کو بروقت ویزے کی درخواست دی تھی، تاہم بھارتی حکام نے ویزے جاری کرنے میں تاخیری حربے استعمال کیے۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن، یہ معاملہ ایشین اسکواش فیڈریشن اور پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کے سامنے اٹھائے گا۔

سابق ورلڈ چیمپئن جان شیر خان نے بھی بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کو یہ معاملہ اسکواش کی عالمی گورننگ باڈی کے سامنے اٹھانا چاہیئے، یہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اسپورٹس صحت مند سرگرمیوں اور قوموں کے درمیان دوستی کے فروغ کا موقع فراہم کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے بھارت اس پر یقین نہیں رکھتا۔‘

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024